سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے خلاف درخواستوں پر آخری سماعت کا حکم جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان قانون کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت 8 جون کرے گی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) قانون کے خلاف دائر درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا حکم جاری کیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق اٹارنی جنرل پاکستان نے نئے قانون کے نفاذ کے بعد حکومت سے ہدایات لینے کے لیے مہلت مانگی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالتی کارروائی کے آغاز پر اٹارنی جنرل نے نئے قانون کا ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھیے 

عمران خان نے کھل کر فوج کو اپنی جماعت توڑنے کی کوششوں کا مرتکب قرار دیدیا

چوہدری شافع  کی چوہدری پرویز الہیٰ کو دوبارہ قاف لیگ میں شمولیت کی دعوت

سپریم کورٹ آف پاکستان کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان نے نئے قانون کے نفاذ کے بعد حکومت سے ہدایات لینے کے لیے کچھ وقت مانگا۔

سپریم کورٹ کے حکم میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل کی درخواست پر سماعت ملتوی کی گئی۔ کیس کی اگلی سماعت 8 جون کو ہوگی۔

متعلقہ تحاریر