عرفی جاوید نے ٹی بیگز سے تیار کردہ لباس متعارف کرادیا

بھارت کی متنازع اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار عرفی جاوید اپنے غیرروایتی فیشن اور نت نئے انداز کے ذریعے خبروں میں رہنے کا ہنرخوب جانتی ہیں ۔
اداکارہ نے ٹی بیگز سے تیار لباس متعارف کرادیا۔
یہ بھی پڑھیے
عرفان خان کی بیوہ پاکستانی ڈرامے ’تیرے بن‘ کی پرستار نکلیں
ارجن کپور نے ملائیکا اروڑا کے حاملہ ہونے کی تردید کردی
عرفی جاوید نے اپنے انسٹاگرام پرایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں پیالی سے سبز چائے کے چسکے لیتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔چائے پینے کے دوران اداکارہ کو انوکھا خیال سوجھا جسے انہوں نے فوری طور پراپنی ڈریس ڈیزائنرپلی سکھرے کی مددسے حقیقت کا روپ دے ڈالا۔
View this post on Instagram
وڈیو میں منظرتبدیل ہوا اور اداکارہ ٹی بیگز سے تیار جدید طرز کے لباس میں سامنے آگئیں اور یہ لباس حقیقتاً درجنوں ٹی بیگز کی مدد سے تیار کیاگیا ہے۔اداکارہ نےلباس کی حقیقت کو ثابت کرنےکیلیے اس پر گرم پانی بھی ڈالا جس کے نتیجے میں لباس کا رنگ تبدیل ہوگیااورچائے بہناشروع ہوگئی۔









