عطا اللہ تارڑ نے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کی ذمہ داری عمران خان پر عائد کردی
عطا اللہ تارڑ نے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا ذمہ دار عمران خان کو ٹھہرایا ہے جبکہ مقتول کے اہلخانہ نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی پر مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا،مقتول وکیل نے عمران خان پر سنگین غداری کے مقدمے کے لیے عدالت سے رجوع کررکھا تھا
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کی ذمہ داری عمران خان پر عائد کردی ۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل کے قتل کی ذمہ داری پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر عائد کردی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
کوئٹہ ایئرپورٹ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ، سپریم کورٹ کا وکیل قتل
مقتول وکیل عبدالرزاق شر نے عمران خان کے خلاف آئین توڑنے پر آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کے مقدمے کے لیے درخواست دائر کررکھی تھی ۔
مقتول وکیل عبدالرزاق شر نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم آئین توڑا، ان پر آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نےدعویٰ کیا کہ عبدالرزاق کو عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمے میں ملوث ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔
معاو ن خصوصی عطا اللہ تارڑ نے عمران خان کو قتل کیس میں بطور ملزم نامزد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے قتل کی شفاف تحقیقات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ بلوچستان حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو قتل کی مکمل غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرنی چاہیے ۔
مسلم لیگ نون کے رہنما نے کہا کہ عمران خان کے وکلاء اس کیس میں حکم امتناعی حاصل کرنے کے قابل نہیں ہونگے اور نہ ہی اس کیس میں ضمانت مل سکے گی۔
یہ بھی پڑھیے
جے یو آئی (ف) کی جانب سے دھمکی: حریم شاہ نے پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز رکھ لیے
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی 2014 سے دہشتگردی کے راستے پر چل رہی تھی تاہم پی ٹی آئی 9 مئی کو ایک مکمل دہشت گرد جماعت بن کر سامنے آئی ہے
واضح رہے کہ عبدالرزاق کی درخواست پر بلوچستان ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف سنگین غداری کی درخواست پر سماعت 7 جون بروز بدھ کو ہونی ہے ۔
سپریم کورٹ کے مقتول وکیل لواحقین عبدالرزاق کے قتل سابق وزیر اعظم عمران خون کو براہ راست ملزم ٹھہراتے ہوئے مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ۔
یاد رہے کہ آج صبح بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایئرپورٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق جاں بحق ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایئر پورٹ کے قریب سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کی گاڑی پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق وکیل عبدالرزاق شر کو کوئٹہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ پر عاملو چوک کے قریب گھرسے عدالت جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان نے اپنے اوپر ایک اور مبینہ قاتلانہ حملے کا الزام لگادیا
پولیس حکام نے قتل کے واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا تاہم نون لیگی رہنماؤں نے اس قتل کی ذمہ داری چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر عائد کی ہے۔
وکلاء تنظیموں نے عبدالرزاق شرکے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے جبک پولیس نے شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے سیکورٹی سخت کردی ہے ۔
سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کے خلاف بلوچستان بار کونسل سمیت دیگر وکلاء تنظمیوں نے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر کی عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا ۔
وزیراعلی ٰبلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے عبدالرزاق شر کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔