نیپرا کا کراچی کے عوام پر ایک اور وار ، بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 1.55 روپے کا اضافہ
نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں یہ اضافہ جولائی، اگست اور ستمبر 2022 کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
مہنگائی کے ستائے کراچی کے عوام کو ایک اور بجلی کا جھٹکا ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 55 پیسے کا اضافہ کر دیا۔
نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا، اضافے کا اطلاق مئی، جون اور جولائی کے لیے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
شہباز حکومت نے اسٹیٹ بینک سے لیے گئے قرض میں 14ہزار 894 ارب کا اضافہ کردیا
بجٹ 2024 میں موبائل فونز سمیت تمام لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد رکھنے کا فیصلہ
نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں یہ اضافہ جولائی، اگست اور ستمبر 2022 کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نیپرا کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے۔ اس سے قبل نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے اضافہ کیا تھا۔









