یہ 2 ماہ میں الیکشن نہیں کراسکتے، الیکشن میں ہی کرواؤں گا، آصف زرداری
میں نے جیل میں معیشت پر بہت ساری کتابوں کا مطالعہ کیا ہے، ملکی معیشت کو سنبھال کر زر مبادلہ کے ذخائر 100ارب ڈالرز تک پہنچاؤں گا، فوج کا بڑا خرچ نہیں خوامخواہ اس پر پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے، سابق صدر کی لاہور میں ٹکٹ ہولڈرز سے گفتگو
![آصف زرداری](https://news360.tv/wp-content/uploads/2023/04/آصف-علی-زرداری-2.jpg)
پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈالنے کے بعد مسلم لیگ ن کو چیلنج کرنا شروع کردیا۔
سابق صدر کا کہنا ہے کہ یہ دو ماہ میں الیکشن نہیں کراسکتے، الیکشن تبھی ہوں گے جب میں کرواؤں گا۔
یہ بھی پڑھیے
امریکا کا کورکمانڈر ہاؤس پر حملے کی ملزمہ خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دینے کامطالبہ
اعتزاز احسن نے 9 مئی کا واقعات کا ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ کو قرار دے دیا
بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے آصف زرداری نےمزید کہا کہ ” میں نے جیل میں معیشت پر بہت ساری کتابوں کا مطالعہ کیا ہے، اور ایسے حل دیے جس سے ہمارے دور میں زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالرز ہوگئے تھے، ملکی معیشت کو سنبھال کر زر مبادلہ کے ذخائر 100ارب ڈالرز تک پہنچاؤں گا“۔
آصف زرداری کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے،کارکن صبرکریں، صبر کا وہ پھل ملےگا جس کا آپ کو اندازہ ہی نہیں، سارے دکھ درد دور ہوجائیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ فوج کا بڑا خرچ نہیں خوامخواہ اس پر پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔سابق صدر کا کہناتھاکہ سیاست میں ہرچیزکوکرنےکاحل موجود ہے، جن کو سیاست نہیں آتی ، ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھاکہ یہ دو ماہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے، الیکشن تبھی ہوں گے جب میں کراؤں گا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آصف زرداری درحقیقت مسلم لیگ ن کوچیلنج کررہے ہیں، ن لیگ کو اب بھی اپنی سیاست پر نظرثانی کرکے پیپلزپارٹی کے عزائم کا اندازہ لگانا چاہیے ورنہ آئندہ الیکشن میں اسے اپنے سیاسی گڑھ پنجاب میں شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔