مسز عمران ریاض خان کی شوہر کی بازیابی کیلیے عالمی اداروں سے مدد کی اپیل

میرے شوہر کے اغوا کو 28 روز گزرگئے، ہم اہلخانہ شدید تکلیف میں مبتلا ہیں، کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس، رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن اور کمیشن برائے خواتین ہماری مدد کریں، مسز عمران ریاض

لاپتہ صحافی عمران ریاض خان کی اہلیہ نے شوہر کی بازیابی کیلیے صحافیوں کے حقوق کیلیے سرگرم عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے مدد طلب کرلی۔

عمران ریاض خا ن کو 11 مئی کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی جاتےہوئے تھری ایم پی او کے تحت گرفتارکیا گیا تھابعدازاں عدالتی حکم پر رہائی کے بعد انہیں جیل سے نکلتے ہی دوبارہ گرفتارکرلیاگیا تھا جس کےبعد سے وہ لاپتہ  ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

خاتون وکیل کا عمران ریاض کی زندگی کے حوالے سے سنگین خدشات کااظہار

عمران ریاض اور ارقم شیخ کی گمشدگی، افغان فون نمبرز کا استعمال مگر ریاست غیر سنجیدہ

مسز عمران ریاض خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”میرے شوہر عمران ریاض خان کے اغوا کو 28 روزگزرگئے،انہیں سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتارکیا گیاتھا جس  کے بعد سے وہ تاحال لاپتہ ہیں، ہمارے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا“۔

انہوں نے مزید کہاکہ”ہم اہلخانہ شدید تکلیف میں مبتلا ہیں، میں کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس،رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن،اقوام متحدہ کے کمیشن برائے خواتین اور جیفری گٹرمین سےمدد کی درخواست کرتی ہوں“۔

خاتون کے ٹوئٹ پرجیفری گٹرمین نے  تبصرہ کیا کہ”ہم کوشش کررہے ہیں،میں نے بہت سے حکام سےرابطے کی کوشش کی ہے“۔

واضح رہے کہ عمران ریاض کی جبری گمشدگی اور بازیابی سے متعلق درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے تاہم کئی سماعتوں کے بعد  عدالت بھی اس معاملے میں بےنظر آتی ہے۔

آخری سماعت پر چیف جسٹس  لاہور ہائیکورٹ امیر  بھٹی نے لاپتہ عمران ریاض کے والدکو پنجاب حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی سے تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ آپ کمیٹی سے تعاون کریں تو ہوسکتا ہے کہ عمران ریاض خان مل جائیں۔

متعلقہ تحاریر