سابق صدر آصف زرداری کی پنجاب میں دھمال: چوہدری سلیم طاہر گجر ن لیگ چھوڑ گئے
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انتخابات کے تناظر میں پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین نے پنجاب میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے مگر ن لیگ ہوش کے ناخن نہیں لے رہی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کو فیصل آباد ڈویژن سے بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے، جوڑ توڑ کے ماہر سیاستدان کوچیئرمین آصف علی زرداری ن لیگ سینئر رہنما چوہدری سلیم طاہر گجر کو پیپلز پارٹی میں شامل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری پنجاب میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے میں مصروف ہیں جبکہ ن لیگ کی لیڈرشپ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کا لاہور میں قیام ان کی پارٹی کے لیے سود مند ثابت ہورہا ہے۔ جمعرات کے روز مسلم لیگ (ن) فیصل آباد ڈویژن کے سینئر نائب صدر چوہدری سلیم طاہر گجر نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے 3دہائی بعد بھی کونسا عالمی ریکارڈ توڑدیا؟
نو مئی کے ذمہ داران کو سزا نہ ملی تو پھر سیاستدان گھروں تک پہنچیں گے، جہانگیر ترین
پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سلیم طاہر گجر کا کہنا تھا کہ میں این اے 109 سے نشست جیت کر پیپلز پارٹی کو تحفے میں دوں گا۔
پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری نے آنے والے عام انتخابات کے تناظر میں اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کردی ہیں اور انہوں نے لاہور میں اپنے قیام کو مزید بڑھا دیا ہے۔ بدھ کے روز ڈیرہ غازی خان کے دو سرکردہ رہنماؤں حافظ طاہر اور حافظ ہاشم نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ بھی موجود تھے۔