وہاج علی کی کامیابی معروف اداکارہ کا دماغ ٹھکانے پر لے آئی
ماضی میں وہاج علی کیساتھ دیوا میگزین کے سرورق کیلیے فوٹو شوٹ کرانے سے انکار کرنے والی معروف اداکارہ آج اس کے ساتھ ایک فیشن پروجیکٹ پر کام کررہی ہے، ایڈیٹر انچیف راحیل راؤ

کہتے ہیں کامیابی کسی انسان کے قدم چومے تو بڑے بڑے ترم خان بھی اس کے آگے ڈھیر ہوجاتے ہیں ۔ایسا ہی کچھ اداکار وہاج علی کے ساتھ ہوا ہے جنہوں نے اپنی محنت اور لگن سے آج وہ مقام حاصل کیا ہے کہ ماضی میں انکار کرنے والی معروف اداکارہ آج ان کے ساتھ کام کررہی ہیں۔
اس بات کا انکشاف ملک کے معروف فیشن میگزین”دیوا“کے ایڈیٹر انچیف راحیل راؤ نے اپنے ٹوئٹ میں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
وہاج علی چھوٹی اسکرین پر کامیابی کے بعد بڑی اسکرین پر ڈیبیو کیلیے تیار
بھارتی ہدایت کار کرن جوہر کو پاکستانی اداکار وہاج علی پسند آگئے
راحیل راؤ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”یہ دلچسپ بات ہے کہ معروف اداکاراؤں میں سے ایک، جس نے چند سال قبل”ای دیوا “کے کوور شوٹ کے لیے وہاج کے ساتھ شوٹنگ کرنے سے انکار کر دیا تھا، اب ان کے ساتھ ایک فیشن پروجیکٹ میں کام کر رہی ہے“۔
It’s amusing how one of the leading actresses, who adamantly refused to shoot with #WahajAli for the #eDIVA cover shoot a few years ago, is now collaborating with him on a fashion project. She expressed, "Please, not him,” and provided me with options of three other male stars. I…
— Raheel Rao (@RaheelARao) June 12, 2023
راحیل راؤ نے بتایا کہ”اس اداکارہ نے کہاکہ’برائے کرام اسے نہیں‘ اور مجھے تین دوسرے مرد فنکاروں کے نام فراہم کردیے تاہم میں نے ڈکٹیشن لینے سے انکار کر دیا اورنتیجتاً وہ شوٹنگ کبھی نہیں ہوسکی“۔
انہوں نے کہاکہ ”اب اسی اداکار کے ساتھ کام کرتے دیکھ کر اس اداکارہ کو میں اتناضرور کہوں گا’ہائے بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے‘!!!“۔









