نادیہ خان کی فلم’ تیری میری کہانیاں ‘کے ریڈ کارپٹ پر  بیٹی کےساتھ انٹری

ہم فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم”تیری  میری کہانیاں“پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی فلم ہے جوالگ الگ  عنوانات اور کہانیوں والی 3شارٹ فلمز پر مشتمل ہے۔

اداکارہ نادیہ خان نے فلم ’تیری میری کہانیاں ‘ کےٹریلرلانچ کے موقع پر  ریڈ کارپٹ اپنی  بیٹی  علیز ے خان  کے ساتھ  شرکت کی ہے۔

تقریب کے شرکا اداکارہ کی نوجوان بیٹی کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیے

وہاج علی چھوٹی اسکرین پر کامیابی کے بعد بڑی اسکرین پر ڈیبیو کیلیے تیار

وہاج علی کی کامیابی معروف اداکارہ کا دماغ ٹھکانے پر لے آئی

نادیہ خان نے تقریب میں شرکت کیلیے ،کھلےبالوں میں ہلکے سبز رنگ کے شلوار قمیض اور کانوں میں بڑے جھمکوں کا انتخاب کیا جبکہ ان کی صاحبزادی علیزے خان نے سیاہ  فراک، اونچی ہیل والی سینڈلز اور گلے میں لاکٹ کے ساتھ  ہلکے میک اپ کا انتخاب کیا۔

ہم فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم”تیری  میری کہانیاں“پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی فلم ہے جوالگ الگ  عنوانات اور کہانیوں والی 3شارٹ فلمز پر مشتمل ہے۔

فلم کے پہلے  حصے  ’جن محل‘کے ہدایت کار نبیل قریشی ہیں۔اس  کہانی میں حقیقی زندگی کے میاں بیوی حرا اور مانی پہلی مرتبہ بڑی اسکرین پر ایک ساتھ  نظر آئیں گے۔ نام سے ظاہر ہے کہ یہ بھوت بنگلے کی کہانی جوسنسنی اور مزاح سے بھرپور ہے۔اس کہانی کو علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے تحریر کیا ہے۔

دوسری کہانی  ”پسوڑی “ واسع  چوہدری  کی تحریر ہے ۔سینئر اداکارہ مرینہ خان نے اس شارٹ فلم کے ذریعے سلور اسکرین پر بطور ہدایت کارہ ڈیبیو کیا ہے۔طنز و مزاح سے بھرپور اس کہانی میں اداکار شہریا منور اور اداکارہ رمشا خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

فلم کے تیسرے حصے”ایک سو تئیسواں “کی کہانی سینئرمصنف خلیل الرحمان قمر نے تحریر کی ہے۔ یہ  شارٹ فلم ایک لوو اسٹوری جس کے ذریعے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ہردلعزیزی اداکار  وہاج علی نے بڑی اسکرین پر ڈیبیو کیا ہے جبکہ ان کے مدمقابل  خوبرو اداکارہ مہوش حیات مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔اس شارٹ فلم میں اداکار زاہد احمد اور اداکارہ آمنہ الیاس بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔اس شارٹ فلم کے ہدایت کار ندیم بیگ ہیں۔

فلم تیری میری کہانیاں کو رواں ماہ عید الاضحیٰ کے موقع پر یوٹیوب  چینل  سی پرائم پر ریلیز کیا جارہا ہے۔ فلم کے ٹریلر کو 11 دنوں میں 7لاکھ 86 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھاجاچکا ہے۔

متعلقہ تحاریر