لیونل میسی کو بغیر ویزے چین میں داخلے پر بیجنگ ایئر پورٹ پر حراست میں لے لیا
ارجنٹائن کے فٹبالر میسی کے پاس اسپین اور ارجنٹائن کے پاسپورٹس ہیں جس پر انہیں تائیوان میں ویزی فری انٹری کی اجازت ہے تاہم میسی اسے چین پر بھی لاگو سمجھا اور بنا ویزہ بیجنگ پہنچے تو انہیں پولیس نے حراست میں لے لیا

دنیائے فٹ بال کے معروف کھلاڑی، ارجنٹائنی لیجنڈری فٹ بالر لیونل آندریس میسی کو بغیر ویزے بیجنگ میں داخل ہونے پر چینی حکام نے حراست میں لے لیا۔
بیجنگ ایئر پورٹ پر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی بغیر ویزے چائنا پہنچے اور پولیس نے انہیں فوری طور پر حراست میں لے لیا ۔
یہ بھی پڑھیے
قطری شاہی خاندان کے رکن شیخ جاسم نے الخلیفی کی مدد سے مانچسٹر یونائیٹڈ کی بولی لگادی
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی کو چینی پولیس نے 10 جون کو چین کے بیجنگ ایئرپورٹ پر پاسپورٹ سے متعلق غلط فہمی کے بعد حراست میں لے لیا تھا۔
Messi unintentionally trolled the CCP when stopped by border guards in Beijing. Travelling on his Spanish passport, he thought Spanish visa-free entry to Taiwan extended to China. Messi reportedly asked ''Is Taiwan not China?'' when stopped by guards. LOL pic.twitter.com/0rVGHHONdB
— Drew Pavlou (@DrewPavlou) June 13, 2023
لیونل میسی کو بیجنگ کے ورکرز اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف ایک بین الاقوامی میچ میں شرکت کرنی تھی جس کیلئے وہ بیجنگ پہنچے تاہم ان کے پاس ویزا نہیں تھا۔
لیجنڈری لیونل میسی کی حراست میں لیے جانے کی وڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی جبکہ صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں بھی کی گئی ہیں ۔
سوشل میڈیا کے صارفین کی رائے کے بر خلاف لیونل میسی کو حراست میں لیے جانے کے معاملہ در اصل صرف پاسپورٹ سے متعلق فٹ بالر کی غلط فہمی تھی ۔
فٹبالر میسی کے پاس اسپین اور ارجنٹائن کے پاسپورٹس ہیں جس پر انہیں تائیوان میں ویزی فری انٹری کی اجازت ہے تاہم میسی اسے چین پر بھی لاگو سمجھ لیا تھا ۔
سابقہ تائیوان میں ویزا فری داخلے کی اجازت کو فٹبال کھلاڑی میمسی کو چین پر لاگو ہونے کی غلطی فہمی ہوئی جس پر انہوں نے چینی ویزے کیلئے درخواست نہیں دی۔