قطری شاہی خاندان کے رکن شیخ جاسم نے الخلیفی کی مدد سے مانچسٹر یونائیٹڈ کی بولی لگادی

قطری شاہی خاندان شیخ جاسم نے  فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین کے صدر ناصر الخلیفی کی مدد کی مانچسٹر یونائیٹڈ کی خریداری کے لیے بولی لگادی ، الخلیفی کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کی خریداری سے  پی ایس جی (ایف سی ) پر کوئی اثر نہیں پڑے گا  

قطری شاہی خاندان کے رکن اور وزیربرائے پانی و بجلی شیخ جاسم  نے فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی خریداری کے لیے  پیرس سینٹ جرمین کے صدر ناصر الخلیفی  کے ذریعے بولی لگادی ۔

پیرس سینٹ جرمین کے صدر ناصر الخلیفی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی خریداری پر قطری شاہی  کے رکن اور وزیر شیخ جاسم کی طرف سے محاذ پر ہونے والے مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مراکش فٹ بال ٹیم کےاسٹار اشرف حکیمی نے ماضی کی محرومیاں آشکار کردیں

پیرس سینٹ جرمین  کے صدر ناصر بن غنیم الخلیفی ، قطر کے اسپورٹس انوسٹمنٹ  کے چیئرمین، "بی ا ن” (beIN) میڈیا گروپ کے چیئرمین  اور قطر ٹینس فیڈریشن کے صدر بھی ہیں۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے مالکان  گلیزر فیملی نے گزشتہ سال نومبر میں کلب کو فروخت  کیلئے پیش کیا جس پر قطری  شیخ  جاسم اور  برطانوی ارب پتی سرجم ریڈ کلب کی خریداری  کیلئے سامنے آئے ۔

صدر پیرس سینٹ جرمین ناصر بن غنیم الخلیفی نے کہا ہے کہ فرانسیسی چیمپئنز ممکنہ طور پر 15فیصد حصص فروخت کرنے کے بارے میں سرمایہ کاروں کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔

الخلیفی نے کہا کہ قطر دو کلبوں کے ساتھ برقرار رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ جیسے کلب کی خریداری  کا مطلب بلکل بھی نہیں ہے کہ پی ایس جی سے معاہدہ ختم ہوگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

قطر فٹ بال ورلڈ کپ تاریخ کا سب سے مہنگا ترین ایونٹ، 220 ارب ڈالر لگ گئے  

قطر کی جانب سے مانچسٹر یونائیٹڈ کی بولی لگانے کے بعد  اس کے  پیرس سینٹ جرمین کیلئے ممکنہ اثرات کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں، جنہیں قطر اسپورٹس انویسٹمنٹ سنبھالا تھا۔

قطری اسپورٹس بورڈ کے سربراہ ناصربن غنیم الخلیفی کے مطابق اگرمانچسٹر یونائیٹڈ کیلئے قطری بولی کامیاب ہوجاتی ہے تو پیرس سینٹ جرمین کے منصوبے بلکل بھی تبدیل نہیں کیے جائیں گے ۔

متعلقہ تحاریر