تاحیات نااہلی کا قانون ختم؛ صدر مملکت سے الیکشن کی تاریخ کا اختیار بھی چھین لیا گیا

سینیٹ نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی، نئی ترمیم سےصدر مملکت سے الیکشن کی تاریخ کے اعلان کا اختیار چھین لیا گیا جبکہ عدالت سے نااہل شخص کی نااہلیت کی مدت بھی 5 سال کردی گئی ہے

سینیٹ نے تاحیات نااہلی ختم کرنے کا قانون منظور کر لیا۔ایوان بالا نے الیکشن ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی  ۔تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی ترمیم کی مخالفت کی ۔

سینیٹ نے الیکشن ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی جس کے تحت صدر کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا اختیار بھی چھین لیاگیا جبکہ نااہلی کی مدت بھی 5 سال کی دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد آرٹیکل 62(1)(f) کے تحت نااہلی کی مدت پانچ سال سے زیادہ نہیں ہوگی جبکہ  صدر کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا اختیار بھی چھین لیا گیا۔

سینیٹ کے پاس کی  گئی  ترمیم سے  عدالتی فیصلے کے ذریعے نااہل قرار دیا گیا کوئی بھی شخص فیصلہ سنائے جانے کے دن سے زیادہ سے زیادہ 5 سال کے لیے نااہل قرار دیا جائے گا۔

الیکشن ایکٹ کی اہلی اور نا اہلی سے متعلق سیکشن 232 میں بھی ترمیم کی گئی ہے جس کے مطابق اہلیت اور نا اہلی کا طریقہ کار اور مدت ایسی ہو جیسا آرٹیکل 62 اور 63 میں فراہم کی گئی ۔

ترمیم کے مطابق آئین کے آرٹیکل 62 کی کلاز ون ایف کے تحت 5 سال سے زیادہ نا اہلی کی سزا نہیں ہوگی، متعلقہ شخص پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کا رکن بننے کا اہل ہو گا۔

ترامیم  کے مطابق  رکن پارلیمنٹ بننے کی اہلیت کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت طے شدہ معیار کے مطابق کیا جائے گا۔ اگر آئین میں نااہلی کی کوئی خصوصی شق نہیں ہے۔

سینیٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا حق دینے والی ترامیم بھی منظور کرلیں۔ نئی حدود الیکشن ایکٹ کی شق 232 میں ترمیم کر کے متعارف کرائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں استعمال یاسمین راشد کا موبائل اور گاڑی برآمد کرلی

ایوان بالا سے جمعہ کو منظور ہونے والے ایکٹ کے سیکشن 57 میں ترامیم کے ذریعے، وہ حق جو پہلے صدر اور ہر صوبے کے گورنر کے پاس تھا اب ای سی پی کو دے دیا گیا ہے۔

ای سی پی الیکشن شیڈول کے اعلان کی بھی ذمہ دار ہوگی اور اسے اس میں تبدیلیاں کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔ سینیٹ نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل کثرتِ رائے سے منظور کرلیا۔

متعلقہ تحاریر