لورالائی میں بجلی کے مسائل حل کرنے پر کیسکو حکام کے مشکور ہیں، زمیندار ایکشن کمیٹی و انجمن تاجران

کیسکو حکام ک کہنا تھا کہ میختر میں بجلی کے نئے فیڈر اور نئے ٹرانسفارمرز پرانی تاروں کو تبدیل کر کے نئی تاریں بچانے پر 80 کروڑ روپے سے زائد خرچہ آئے گا ، جس پر بہت جلد کام شروع کیا جائیگا۔

لورالائی: کیسکو بلوچستان کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبر سردار نعمان خان ناصر کے زیر صدارت کیسکو کے اعلی افسران، زمیندار ایکشن کمیٹی کے نمائندگان ، انجمن تاجران اور شہریوں ، تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ایس ای کیسکو لورالائی شاء زمان، ایکسین کفالت اللہ شاء، ایس ڈی او محمد ستار، ار او حنیف ، لائن سپرٹنڈنٹ، یونین کے نمائندوں اور دیگر قبائلی معتبرین نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں بجلی کے مسائل وولٹیج کی کمی لوڈشیڈنگ، موسمی حالات میں بجلی کے لائنوں کے مسائل ، بلوں کا نہ جمع کرنا اور لورالائی میختر موسیٰ خیل اور دکی میں میں نئے فیڈر کی منظوری جیسے امور پر بحث کی گئی اور اجلاس میں تجاویز بھی پیش ک گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

لورا لائی میں پولیس ٹرینگ ورکشاپ؛ اہلکاروں کو ٹیکنیکل طریقوں سے آشنا کروایا گیا

اس موقع پر زمیندار ایکشن کمیٹی کے نمایندوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ ولٹج کم کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کے۔ جس پر کیسکو کے حکام نے زمیندار ایکشن کے مطالبے اور سردار نعمان ناصر کی یقین دہانی پر زمینداروں کو 6 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی۔

کیسکو حکام ک کہنا تھا کہ میختر میں بجلی کے نئے فیڈر اور نئے ٹرانسفارمرز پرانی تاروں کو تبدیل کر کے نئی تاریں بچانے پر 80 کروڑ روپے سے زائد خرچہ آئے گا ، جس پر بہت جلد کام شروع کیا جائیگا۔

کیسکو حکام کا کہنا تھا کہ یہ سب سردار نعمان ناصر کے تعاون سے ممکن ہوا ہے۔ اس موقع پر بورڈ ممبر سردار نعمان خان ناصر نے کہا کہ کم وسائل کم اختارات میں اور کیسکو کے ساتھ عوام کا بلوں کے حوالے سے فرائض میں کوتائی کے باوجود مجھے جب کیسکو میں  بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبر مقرر کیا گیا تھا ، تو میں نے علاقے کے بجلی کے مسائل کے لیے بہت کچھ کیا۔ کم عرصے میں جو کام کئے  لورالائی ایکسپریس فیڈر کو دو حصوں میں تبدیل کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لورالائی سٹی کو دو حصوں میں تبدیل کرکے ناصر آباد کو علیحدہ فیڈر سے بجلی فراہم کی جائے گی ، دکی لورالائی شہر کی پرانی تاروں کی جگہ نئے تاریں بچھائی جارہی اس طرح ماربل زون کے لیے دو الگ فیڈر منظور کیے گئے ہیں۔

اسی موقع پر زمیندار ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران نے سردار نعمان ناص اور واپڈا حکام کو ہر قسم کی تعاون کی یقینی دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ سردار نعمان ناصر نے کم عرصے میں لورالائی ڈویژن کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کی ہے ہم انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اپنے طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر