رواں سال کون کون سے پاکستانی کرکٹر حج کی سعادت حاصل کریں گے؟

کپتان بابراعظم سمیت کئی اسٹار کرکٹرحج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچ گئے۔

عشرۃ ذی الحج کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا بھر سے عازمین حج حجاز مقدس پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔رواں سال پاکستانی کرکٹرز کی بڑی تعداد بھی حج کی سعادت حاصل کرنے  جارہی  ہے۔

کپتان بابراعظم سمیت کئی اسٹار کرکٹرحج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 29 جون کو ہوگی

سعودی عرب میں پاکستانی عازمین حج کو تین ٹائم دال کھانے کو ملنے لگی

رواں سال حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے کرکٹرزمیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، نائب کپتان  محمد رضوان، افتخار احمد، فہیم اشرف ، فخر زمان اور سابق کپتان انضمام الحق شامل ہیں۔

بیشتر  کرکٹرز  اس وقت مدینہ منور ہ میں موجود ہیں۔کپتان بابر اعظم نے ساتھی کھلاڑیوں افتخار احمد اور محمد رضوان کے ساتھ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کے موقع پر کھینچی گئی  گروپ فوٹو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی ہے۔

بابراعظم نے تصویر کے ساتھ مشہور نعتیہ کلام کا ایک شعر بھی تحریر کیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب یوم عرفہ 27 جون کو ہو گا اور عید الاضحیٰ 28 جون کو ہو گی۔

متعلقہ تحاریر