وزیراعظم نے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اپیکس کمیٹی تشکیل دے دی

ووزیراعظم شہباز شریف ، آرمی چیف اور اراکین پر مشتمل اپیکس کمیٹی خلیجی ممالک سے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کےلیے قائل کرے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ملک کے اعلیٰ ترین حکام پر مشتمل ’خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل‘ تشکیل دے دی ہے۔

کونسل کو تین درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے جنہیں ایپکس کمیٹی، ایگزیکٹو کمیٹی اور عمل درآمد کمیٹی کہا جاسکتا ہے۔ کونسل خلیجی ممالک سے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کےلیے راغب کرنے پر کام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے

سرمایہ کاری کونسل کا قیام ، حکومت نے انتخابات کے معاملے پر شکوک پیدا کردیئے

جی ایف سی بلڈرز اور ملتان پریس کلب کا معاہدہ؛ صحافیوں کو آسان اقساط پر پلاٹس کی فراہمی

ایپکس کمیٹی اعلیٰ ترین درجے کی ہے اور اس میں وزیر اعظم، صوبائی وزرائے اعلیٰ، وزرائے برائے منصوبہ بندی، خزانہ، آئی ٹی، فوڈ سیکیورٹی، پوئر، پانی، وزارت صنعت اور وزارت دفاع شامل ہیں۔

اعلیٰ ترین اپیکس کمیٹی میں آرمی چیف اور فوج کے قومی رابطہ کار بھی شامل ہیں۔ کونسل کے لیے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کو ’خصوصی دعوت‘ کے ذریعے شامل کیا گیا ہے۔

ایگزیکٹو اپیکس کمیٹی میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، دفاع، آئی ٹی اور پاور اور وزیر مملکت برائے پٹرولیم و خزانہ شامل ہیں۔ اس میں زراعت، کانوں، آئی ٹی، توانائی، ریونیو، منصوبہ بندی اور خزانہ اور سرمایہ کاری کے صوبائی وزراء بھی شامل ہوں گے۔ اس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ بھی شامل ہوں گے۔

عملدرآمد اپیکس کمیٹی میں وزیراعظم کا ایک معاون خصوصی، فوج کا ایک ڈی جی اور ‘سپیشل انوسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل’ (ایس آئی ایف سی) سیکرٹریٹ کا ایک سیکرٹری شامل ہوگا۔

متعلقہ تحاریر