ایلون مسک اور مارک زکر برگ کاروباری مسابقت کے بعد کیج فائٹ کیلیے تیار
صارف نے ایلون مسک کو میٹا کی جانب سے ٹوئٹر طرز کی ایپ کی تیاری مارک زکر برگ کے جوجوسٹو کے ماہر بننے سے آگاہ کیا، ٹوئٹر کے مالک نے کاروباری حریف کو کیج فائٹ کا چیلنج دے ڈالا جو مارک زکر برگ نے قبول کرلیا۔
سماجی رابطے کی 2 بڑی ویب سائٹس ٹوئٹر اورمیٹا کے مالکان ایلون مسک اور مارک زکر برگ کاروباری مسابقت کے بعد دوبدو لڑائی کے لیے بھی تیار ہوگئے۔
میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ نے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کا کیج فائٹ کا چیلنج قبول کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے
گوگل اے آئی نے سی ٹی اسکین، ایم آر آئی، ایکسرے کی چھٹی کرادی
ڈیٹا پرائیوسی کی خلاف ورزی پر آئرلینڈ کا میٹا کو 1.2ارب یورو کا جرمانہ
ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نےایک صارف کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئےازراہ تفنن مارک زکربرگ کو پنجرے میں بند ہوکر لڑنے کا چیلنج دیا تھا۔
صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ میٹا کی جانب سے ٹوئٹر جیسی ایپ متعارف کروائی جارہی ہے ۔صارف نے ایلون مسک کو متنبہ کرتے ہوئے مزید لکھاکہ بہتر ہے ہوشیار رہنا مارک زکربرگ اب جوجسٹو کے ماہر بن چکے ہیں، جس پر ایلون مسک نے کہا کہ”اگر وہ تیار ہوں تو میں کیج میچ کے لیے تیار ہوں“۔
I’m up for a cage match if he is lol
— Elon Musk (@elonmusk) June 21, 2023
اس ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ مارک زکربرگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے اس کے نیچے لکھا کہ”مجھے لوکیشن بھیجیں“۔
میٹا کے ایک ترجمان کے مطابق انسٹاگرام اسٹوری خود حقیقت بتا رہی ہے اور اب گیند ایلون مسک کی کورٹ میں ہے۔مارک زکربرگ کے اس جواب پر ایلون مسک نےکیج فائٹ کا وینیوبتادیا۔انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کرتے ہوئے ”ویگاس اوکٹاگون“ لکھا۔
I have this great move that I call “The Walrus”, where I just lie on top of my opponent & do nothing
— Elon Musk (@elonmusk) June 22, 2023
خیال رہے کہ میٹا کی جانب سے ٹوئٹر جیسے نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی تیاری پر کئی ماہ سے کام کیا جا رہا ہے۔اس ایپ کو ابھی پراجیکٹ 92 کا کوڈ نام دیا گیا ہے۔یہ ایپ انسٹاگرام پر مبنی ہے اور اسے ایکٹیویٹی پب نامی ڈی سینٹرلائزڈ سوشل میڈیا پروٹوکول سے منسلک کیا جائے گا۔