شاہ رخ خان کیلیے دولت اور شہرت سے  زیادہ کیا چیز اہمیت رکھتی ہے؟

شاہ رخ خان نے گزشتہ روز سلور اسکرین پر آمد کی 31 ویں سالگرہ منائی، ٹوئٹر پر پرستاروں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے گزشتہ روز سلور اسکرین پر آمد کی 31 ویں سالگرہ منائی۔ ان کی پہلی فلم دیوانہ 25جون 1992 کو سنیما گھروں کی زینت بن تھی۔

اس موقع پر انہوں نے سماجی رابطے  کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پرستاروں کے ساتھ  سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا اور دلچسپ سوالات کے خوبصورت جوابات دیے۔

یہ بھی پڑھیے

سہانا خان نے  فلم انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی کروڑوں روپے کی جائیداد خرید لی

شاہ رخ کا یوم پدر‘پر فلم دی آرچیز کا ٹریلر شیئر کرکے سہانا کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار

شاہ رخ خان نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ  میں لکھا کہ”واہ! ابھی احساس ہوا کہ دیوانہ کو اسکرین پر آئے 31 سال بیت گئے، یہ سفر زیادہ تر  خوشگوار رہا“۔

کنگ  خان نےاس موقع پر سب کا شکریہ ادا کرتے  ہوئے آدھے گھنٹے کی سوال و جواب کی نشست  منعقد کرنے کی خوش خبری سنائی جس کے بعد پرستاروں نے ان سے دلچسپ سوالات  پوچھناشروع کردیے۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا آپ کے  پاس کوئی پسندیدہ کھلونا ہے؟ اداکار نےکہاکہ”میرا چھوٹاابراہم“۔

ایک صارف نے بھارتی وزیراعظم کے دورہ امریکا کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں استقبال کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے  سوال کیا کہ سرمودی جی کے  امریکا میں استقبال کے دوران چھیاں چھیاں گایا گیا، اس پر آپ کیا کہیں گے؟شاہ رخ نے کہاکہ”کاش میں وہاں ہوتا اور اس پرڈانس کرتا لیکن میراخیال ہے کہ وہ ٹرین اندر لے جانے کی اجازت نہیں دیتے“۔

ایک سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ اپنی اوقات  میں رہ کر اپنے خوابوں کو پورا کرنا بطوراداکار ان کی زندگی کا پسندیدہ پہلو ہے۔

ایک صارف نے فلم دیوانہ میں شاہ رخ خان کا استقبالیہ گیت”کوئی نہ کوئی چاہیے پیار کرنے والا“شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ اپنی یہ انٹری دیکھ کر آپ کو کیا محسوس ہوتا ہے؟

انہوں نے جواب دیا کہ”مجھے ہیلمٹ ضرور پہننا چاہیے تھا“۔واضح رہے کہ اس گیت میں    کنگ خان کوبغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلاتے ہوئے دکھایا گیاتھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے  کہاکہ”اب میری کوشش  ہوتی ہے کہ صرف اپنی مرضی چلانے کے  بجائے  ہدایت کاروں کی مرضی کے مطابق فلمیں کروں“۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ  آپ دولت، شہرت یا اقدار میں کس چیز کو ترجیح دیں گے۔اداکار نے اس سوال کا خوبصورت جواب دیتے ہوئےکہاکہ اقدار پہلی اور آخری  چیز ہے،باقی سب اسکے بعد آتا ہے۔

ایک پرستار نے سوال کیا کہ  کیا آپ یہ  جان کر دباؤ محسوس کرتے ہیں کہ لوگ اپنی خوشی کیلیے آ پ کو دیکھتے ہیں۔اداکار نے کہا کہ”خوشیاں بانٹنے میں کبھی دباؤ محسوس نہیں ہوتا، وہ دکھ ہے جس سے بچنا چاہیے“۔

ایک مداح  نے 57 سال کی عمر میں اتنے سارے ایکشن اسٹنٹ کرنے کا راز پوچھا تو کنگ  خان نے کہاکہ”بہت ساری درد کش دوائیں کھانا  پڑتی ہیں بھائی“۔

ایک صارف نے پوچھا کہ سر میرا ایک دوست ہے  اسکوفلم جوان میں ایک کردار چاہیے،اس کے لیے  مجھے کیا کرنا پڑےگا؟ شاہ رخ خان نے کہاکہ”دوست کو پیار سے سمجھانا پڑےگا کہ ایسا نہیں ہوگا“۔

ایک خاتون نے اداکار سے جلد کو چمکدار اور بالوں کو گھنا رکھنے  کی ترکیب  پوچھی تو اداکار نے انہیں پیار کے نور میں نہانے  کا مشورہ دیدیا۔

آخر میں کنگ خان نے کہاکہ”اب  میں اپنے  چھوٹوکے  ساتھ فٹ بال پر گفتگو  کرنے جار ہا ہوں، اچانک اسکے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا ہے جسے  میں ضائع  نہیں کرنا چاہتا“۔

متعلقہ تحاریر