سرمایہ کاروں کے وارے نیارے؛ پاکستان اسٹاک میں 1300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے متعلق مثبت خبروں سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی اور 100 انڈیکس  ایک ہزار 371 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 437 کی سطح پر آگیا ،انٹر بینک میں ڈالر تین پیسے سستا ہوا جبکہ فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوگیا

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کی امیدوں کے پیش نظر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے جبکہ ڈالر کی قیمت میں بھی کمی آئی تاہم سونا مہنگا ہوا۔

ہفتہ وار تعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان  دیکھا گیا جبکہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر بھی سستا ہوا ہے تاہم صرافہ بازار میں فہ تولہ سونا مہنگا ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی جاری: شرح سود 22 فیصد مقرر

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی  کے پیش نظر اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس  ایک ہزار 371 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 437 پر بند ہوا ۔

PSX MARKET ACTIVITY

آئی ایم ایف سے متعلق مثبت  خبروں پر پیر کو حصص بازار میں بڑے پیمانے تیزی دیکھی گئی۔ پی ایس ایکس کے 100 انڈیکس میں آج تین اعشاریہ 4 فیصد مثبت تبدیلی ریکارڈ کی گئی ۔

حصص بازار میں بڑی صنعتوں  جیسا کہ تیل، گیس، کارساز ، سیمنٹ، کیمیکلز اور کمرشل بینکس  کے شیئر گرین زون میں رہے ، سرمایہ کاروں ان کمپنیز کے حصص کی خریداری  دلچسپی لی۔

ورلڈ کال ٹیلی کام 26.2 ملین حصص کے ساتھ والیوم لیڈر رہا جبکہ فوجی فرٹیلائزر13.1ملین حصص کے ساتھ دوسرے اور سوئی ناردرن 12.5 ملین حصص  سے تیسرے نمبر پر رہی ۔

حصص بازار میں 327 کمپنیز کے شیئرز کا لین دین ہوا جس میں سے 269 کے شیئر پرائس میں اضافہ جبکہ 43 کے حصص کی قیمت میں کمی آئی جبکہ 15 کے شیئر پرائس مستحکم رہے ۔

پاک ٹوبیکو کے فی حصص کی قیمت سب سے زیادہ 44 روپے اضافے سے 692 روپے ہوگئی جبکہ کولگیٹ پام کے فی حصص 40 روپے اضافے سے ایک ہزار 138 روپے ہوگئی ہے

پاک سروس کے شیئر ز پرائس سب سے زیادہ 63 روپے کمی سے 779 روپے کا ہوگیا جبکہ فیصل اسپننگ  کے شیئر پرائس 27 روپے کمی کے بعد 323 روپے کی سطح پر آگیا ہے ۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہےکہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے متعلق مثبت خبروں سے شروع ہوئی،امید ہے کہ حصص بازار میں مزید تیزی آئی گی ۔

دوسری جانب  کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی آئی ہے ۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر  تین پیسے سستا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہی ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان(ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  آج انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 3 پیسے کم ہوکر 286 روپے 71 پیسے پر آگئی ۔

بین الاقوامی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کے اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی پڑے اور ایک تولہ سونے کی قیمت سیکڑوں روپے بڑھ گئی ۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج مقامی بازار میں ایک تولہ سونا800 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ۔

 پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج10 گرام سونا685 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 84ہزار585روپے کا ہوگیا جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 2,650 روپے رہی۔

متعلقہ تحاریر