آئی سی سی ٹیسٹ بلے باز رینکنگ جاری، بابر اعظم چھٹے نمبر پر پہنچ گئے
پاکستانی بلے باز بابر اعظم اس سے قبل 862 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھے، اب آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کو پچھاڑ دیا ہے۔
آئی سی سی مینز ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ جاری کردی ہے۔ نئی رینکنگ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں کیونکہ آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے پوائنٹس ریٹنگ میں بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
تازہ ترین آئی سی سی مینز ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں نمایاں تبدیلی آئی ہے، جس میں آسٹریلیا کے سٹیو اسمتھ دنیا کے بہترین ٹیسٹ بلے باز کے طور پر اپنی پوزیشن دوبارہ حاصل کرنے کے راستے پر گامزن ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب روکنے کا حکم واپس لے لیا
پاکستان کا 10 طلائی تمغوں کے ساتھ اسپیشل اولمپکس میں شاندار اختتام
لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ایشز ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ کی شاندار کارکردگی، جہاں اس نے اپنی 32 ویں ٹیسٹ سنچری بنائی اور ‘پلیئر آف دی میچ’ کا اعزاز حاصل کیا۔ اس طرح اسٹیو اسمتھ تازہ ترین درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ جو ٹاپ رینک والے بلے باز سے صرف ایک ریٹنگ پوائنٹ پیچھے ہے۔
اس سے قبل اسٹیو اسمتھ چھٹے نمبر پر تھے ، تاہم ان کی شاندار کارکردگی نے ان کی رینکنگ میں اضافہ کردیا ہے ، جبکہ بابر اعظم سلپ ہوتے ہوئے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
بابر اعظم، جو پہلے 862 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھے، اب خود کو اسمتھ اور دیگر ٹاپ رینکنگ والے بلے بازوں سے پیچھے دیکھ رہے ہیں۔
انگلینڈ کے جو روٹ جو تازہ ترین رینکنگ سے قبل پریمیئر پوزیشن پر براجمان تھے، آسٹریلیا کے خلاف 10 اور 18 کے معمولی اسکور کے بعد پہلی پوزیشن سے باہر ہو گئے ہیں۔
تازہ ترین درجہ بندی میں، نیوزی لینڈ کے زخمی تجربہ کار بلے باز کین ولیمسن ایک درجہ ترقی کر کے آئی سی سی مینز ٹیسٹ بلے بازی کی ٹاپ رینکنگ حاصل کر چکے ہیں، انہوں نے اسٹیو اسمتھ کو صرف ایک ریٹنگ پوائنٹ سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔