مخلوط کاروباری سیشن کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج فلیٹ پوزیشن پر بند
تاہم، تجارتی سیشن کا اختتام 4.18 پوائنٹس یا 0.01 فیصد کمی کے ساتھ 43,552.84 پر ہوا جس نے سیشن کے اختتامی مراحل میں بینچ مارک انڈیکس کے منافع کو ختم کر دیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) میں بدھ کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس بینچ مارک فلیٹ پوزیشن پر رہا۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ، تاہم پروفٹ ٹیکنگ (منافع لینے) کے نتیجے میں سرمایہ کاروں نے شیئرز کی فروخت شروع کردی۔ حصص کی فروخت کے نتیجے میں کاروباری حجم اور قدر میں بھی آخری لمحوں میں کمی واقع ہوئی۔
کاروباری دن کی پہلی ششماہی کے دوران انڈیکس ہیوی وہیکل اسمبلرز، سیمنٹ، کیمیکلز، کمرشل بینکوں، کھادوں، تیل اور گیس کی تلاش کے کاروبار اور او ایم سی میں خریداری دیکھی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا
پی ڈی ایم حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کو متعدد یقین دہانیاں کروا دیں
سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کے نتیجے میں 100 انڈیکس 44,000 کے نشان سے اوپر چلا گیا تھا۔
تاہم، تجارتی سیشن کا اختتام 4.18 پوائنٹس یا 0.01 فیصد کمی کے ساتھ 43,552.84 پر ہوا جس نے سیشن کے اختتامی مراحل میں بینچ مارک انڈیکس کے منافع کو ختم کر دیا۔
بینچ مارک انڈیکس کو نیچے لانے والے شعبوں میں فرٹیلائزر (57.06 پوائنٹس)، تیل اور گیس کی تلاش (54.63 پوائنٹس) اور آٹوموبائل اسمبلر (21.60 پوائنٹس) شامل ہیں۔
آل شیئر انڈیکس کا حجم منگل کے روز 419.3 ملین سے کم ہو کر 351.2 ملین ہو گیا تھا۔
مارکیٹ میں پہلے نمبر پاک ریفائنری کے سودے ہوئے ، پاک یفائنری کے 27.3 ملین شیئرز کے سودے ہوئے ، دوسرے نمبر Cnergyico PK 20.8 ملین شیئرز اور ورلڈ کال ٹیلی کام 16.7 ملین شیئرز کے سودوں کے ساتھ تیسرے نمبر رہی۔
بدھ کے روز 332 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 146 کے بھاؤ میں اضافہ، 162 میں کمی اور 24 کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔









