پاکستان اسٹاک ایکسچینج 626 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 44000 پوائنس کراس کرگیا

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پی ایس ایکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 626 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا بینچ مارک انڈیکس جمعرات کے روز 44,000 کے نشان سے آگے چلا گیا، حصص کی مارکیٹ میں دو دن کی مندی کے بعد 600 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق، کے ایس ای 100 انڈیکس 1.44 فیصد یا 626.02 پوائنٹس کے اضافے سے 44 ہزار 178.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

نیپرا نے ظلم کی انتہاکردی: کراچی صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ مزید 1.44 روپے مہنگا کردیا

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 142 ارب روپے جاری

آج کے کاروباری حجم پر تبصرہ کرتے ہوئے معاشی تجزیہ کاروں نے اس تیزی کو بنیادی طور پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے اور انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (IPP) کو ادائیگیوں سے منسوب کیا ، جس کی وجہ سے حصص کے کاروبار میں اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی پر تبصرہ کرتے ہوئے ابا علی حبیب سیکیورٹیز کے ریسرچ کے سربراہ سلمان نقوی نے آج کی تیزی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ "آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے نے کئی غیر یقینی صورتحال کو ختم کر دیا ہے، جس میں ڈیفالٹ کا خطرہ بھی شامل ہے۔”

سلمان نقوی نے مزید کہا ہے کہ "پاکستان کے پاس اب سانس لینے کی جگہ ہے، اور وہ اب اپنی مالیاتی پالیسیوں پر توجہ دے سکتا ہے۔”

مزید برآں، انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی پی پیز کو تقریباً 140 ارب روپے ادا کیے ہیں، جس کے بعد اب ان میں سے کئی کمپنیاں اپنے شیئر ہولڈرز کو زیادہ منافع ادا کر سکیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے آج حصص کی مارکیٹ میں تیزی دیکھی ہے۔”

متعلقہ تحاریر