نواز شریف نے پارٹی کارکنان کو سوشل میڈیا کے استعمال کی ہدایت کردی
مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد کا کہنا ہے کہ کارکنان ، پارٹی کی بحالی اور منشور کی ترویج کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرے، سمندر پار پاکستانیوں کا کردار قابل تعریف ہے۔
پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) کے سربراہ نواز شریف نے سعودی عرب کے پارٹی چیپٹر کے وفد سے ملاقات کی اور عوام میں پارٹی کے منشور کو زندہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی کو فعال کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے کردار کو ترجیح دیں۔
یہ بھی پڑھیے
حماد اظہر نے پی پی پی میں شمولیت کی افواہوں کی تردید کردی
مولانا فضل الرحمان ن لیگ سے نالاں: کیا 13 جماعتوں کو جوڑ کر بنائی گئی دیوار گرنے والی ہے؟
ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار کو سراہا ، جنہوں نے مشکل وقت اور آزمائش کی گھڑی میں ہمیشہ ملک کی مدد کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ (ن) انتخابات کے بعد اقتدار میں آئی تو پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کلیدی کردار ادا کریں گے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد معاشی ترقی کا پہیہ چلانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح تھا۔
اس موقع پر حکومت کی تعریف کرتے ہوئے وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ترجیحات کا تعین کر کے ملک کو مثبت سمت میں ڈال دیا ہے۔