گزشتہ مالی سال کے دوران آٹو موبائل سیکٹر کی پیداوار میں 47.70 فیصد کمی ہوئی، رپورٹ

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سیمنٹ کی پیداوار میں 12.36 فیصد، پیٹرولیم پراڈکٹس کی پیداوار میں 12.23 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی پیداوار میں 9.89 فیصد کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات گزشتہ مالی سال کے دوران لارج اسکیل مینو فیکچرنگ کی پیداوار سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مئی 2021 کی نسبت مئی 2023 کے دوران مینوفیکچرنگ کی پیداوار میں 14.37 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔ گزشتہ مالی سال کے دوران کاٹن یارن، گارمنٹس، آئرن اسٹیل سمیت 8 سیکٹر کی پیداوار میں کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے 

بینکنگ محتسب نے مالی سال 2023 کی دوسری ششماہی میں 12015 شکایات کا ازالہ کیا

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2 بلین ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوگئی، اسحاق ڈار

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سیمنٹ کی پیداوار میں 12.36 فیصد، پیٹرولیم پراڈکٹس کی پیداوار میں 12.23 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔

ادارہ شماریات کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کاٹن یارن کی پیداوار میں 21.38 فیصد اور آٹو موبائل سیکٹر کی پیداوار 47.70 فیصد گر گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کہا گیا ہے کہ فرٹیلائزر شعبے کی پیداوار 9.24 فیصد اور آئرن اینڈ اسٹیل کی مینوفیکچرنگ میں 4.76 فیصد کی کمی ریکارڈ کی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گارمنٹس واحد شعبہ تھا جس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال گارمنٹس کی مینوفیکچرنگ گزشتہ مالی سال کے دوران 25.56 فیصد بڑھی ہے۔

متعلقہ تحاریر