آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان کو مزید 5.6 بلین ڈالر کی فنڈنگ حاصل ہو گی، رپورٹ

بین الاقوامی مالیاتی ادارے سے معاہدے کے تناظر میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے رقم لانے میں مدد ملی ہے۔

بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نیوز نے جمعے کے روز کیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد پاکستان کو 5.6 بلین ڈالر کی اضافی فنانسنگ حاصل ہوگی۔

اس بات کا انکشاف پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے مشن چیف نیتھن پورٹر نے بلومبرگ نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نیتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ نئی فنڈنگ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دو طرفہ شراکت داروں کے 3.7 بلین ڈالر کے وعدے شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

بینکنگ محتسب نے مالی سال 2023 کی دوسری ششماہی میں 12015 شکایات کا ازالہ کیا

آئی ایم ایف نے گذشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی شرح نمو کو منفی 0.5 قرار دے دیا

یاد رہے کہ بدھ کے روز، پاکستان کے مرکزی بینک کو معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے 3 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی پہلی قسط کے طور پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 1.2 بلین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

متعلقہ تحاریر