لیاری میں سگے بھائی اور بھتیجوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی پولیس اہلکار کی فوٹیج سامنے آگئی

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ مقتول کو گولیاں مارنے کے بعد اس پر ڈنڈوں اور سریوں کے وار بھی کیے گئے۔

کراچی کے علاقے لیاری میں بھائی اور بھتیجوں کے ہاتھوں  پولیس اہلکار کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، سگے بھائی اور بھتیجوں نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ اور تشدد سے اسماعیل کو قتل کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے لیاری میں سگے بھائی اور بھتیجوں نے فائرنگ اور تشدد کرکے بڑے بھائی بخت زمین کو قتل کردیا۔

قتل کی ویڈیو نیوز 360 کو موصول ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں مقتول کے بڑے بھائی بخت زمین اور اس کے بیٹوں کو اسماعیل پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

یہ بھی پڑھیے 

ایف آئی اے کا لون ایپس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع، 9 ملزمان گرفتار

لاہور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ملزمان کی فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

جھگڑے کے دوران مقتول کے بھتیجے  نے پستول نکالا اور اس نے پے در پہ اسماعیل پر فائر کر دیے۔ پولیس اہلکار اسماعیل کو زخمی حالت میں بھی مزاحمت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ مقتول کو گولیاں مارنے کے بعد اس پر ڈنڈوں اور سریوں کے وار بھی کیے گئے۔

مقتول اسماعیل کو اسکے بڑے بھائی نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا۔ مقتول کو قتل کرنے کے بعد بھی ملزمان نے اس کی لاش پر تشدد کرتے رہے۔

سی سی ٹی وی میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے اسمعیل کو قتل کرنے کے بعد اس کی موٹر سائیکل کو بھی آگ لگا دی۔

متعلقہ تحاریر