ملک میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 60 لاکھ 66 ہزار 874 تک پہنچ گئی

نوجوان ووٹرز آئندہ انتخابات میں کنگ میکر بنیں گے۔ اگلی حکومت کون بناتا ہے اس کے بارے میں ان کا اہم کردار ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداودوشمار جاری کر دئیے ہیں، جس کے مطابق ملک میں مرد ووٹر کی تعداد 6 کروڑ 80 لاکھ 99 ہزار 615 ہے جبکہ ملک میں خواتین ووٹرذ کی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ 67 ہزار 259 ہے۔  ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 54.02 فئصد اور خواتین ووٹرز کی شرح 45.98 فیصد ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار 387 ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 16 لالھ6 ہزار 378 ہے۔ سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 65 لاکھ 29 ہزار 136 ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نگراں سیٹ اپ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ملی بھگت سے آئے گا، شاہ محمود قریشی

اعظم نذیر تارڑ نے قبل از وقت اسمبلی تحلیل کرنے کی افواہوں کو مسترد کر دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 21 ہزار 211 ہے۔ بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 74 ہزار 761 ہے۔

ای سی پی کے اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں مرد ووٹرز کی شرح 52.51 فیصد اور خواتین کی 47.49 فیصد ہے۔

ای سی پی کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں مرد ووٹرز کی شرح 53.64 اور خواتین کی 46.35 فیصد ہے، جبکہ سندھ میں مرد ووٹرز کی شرح 54.23 اور خواتین کی 45.77فیصد ہے۔

ای سی پی کے اعدادوشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں مرد ووٹرز کی شرح  54.56 اور خواتین کی 45.44 فیصد ہے، اسی طرح بلوچستان میں مرد ووٹرز کی شرح 56.17 اور خواتین کی 43.83 فیصد ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 18 سے 25 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 35 لاکھ 26 ہزار 34 ہے۔ 26 سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 70 ہزات 445 ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 36 سے 45 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لالھ 66 ہزار 976 ہے۔ 46 سے 55 سال ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 81 لاکھ   19 ہزار 968 ہے۔ 56 سے 65 سال کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار 635 ہے۔ 66 سال سے بڑے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ 90 ہزار 816 ہے۔

متعلقہ تحاریر