ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 60 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چائنہ بینک نے رول اوور کے طور پر رقم فراہم کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 600 ملین ڈالر (60 کروڑ ڈالر) کا اضافہ ہوا ہے۔

منگل کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم کے یوتھ اسپورٹس انیشیٹو کا آغاز کرتے ہوئے ، ان کا کہنا تھا کہ چین کے ایگزم بینک نے پاکستان کو یہ رول اوور فراہم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مرکزی بینک نے سمٹ بینک لمیٹڈ کا نام بینک مکرمہ لمیٹڈ رکھنے کی منظوری دے دی

لاہور ہائی کورٹ نے سائفر کی تحقیقات پر جاری حکم امتناع واپس لے لیا

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں لیکن ہم یہ قرضوں کے ذریعے نہیں بلکہ آمدنی پیدا کرکے کرنا چاہتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ممکن ہے کیونکہ نوجوانوں میں کھیل، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعتوں اور زراعت کے شعبوں میں ملک کو آگے لے جانے کی صلاحیت ہے۔

شاندار کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے ضروری اخراجات کو پورا کرنے کے لیے بجٹ میں 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر انتخابات کے بعد موقع دیا گیا تو وہ تعلیم، ٹیکنیکل ایجوکیشن اور کھیلوں کے فروغ کے لیے مزید وسائل فراہم کریں گے۔

وزیراعظم کے یوتھ اسپورٹس انیشی ایٹو میں اسپورٹس انڈومنٹ فنڈ کا قیام، اسلام آباد میں ملک کی پہلی اسپورٹس یونیورسٹی، ایلیٹ اسپورٹس پرسن ڈویلپمنٹ پروگرام اور روایتی اور ای اسپورٹس کے فروغ کے لیے اقدامات شامل ہیں۔

اس موقع پر اپنے ریمارکس میں بین الصوبائی رابطہ کے وزیر احسان الرحمان مزاری نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو مزید مستحکم کرنے کے لیے گزشتہ 15 ماہ کے دوران متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے اسپورٹس پالیسی بھی تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بین الاقوامی مقابلوں میں بہتر انداز میں مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کے لیے متعلقہ محکموں میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔

متعلقہ تحاریر