سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر کے بیٹوں پر مسلح افراد کا حملہ
صحافی تنظیموں سمیت سکھر کی صحافی برادری نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
سکھر کے سینئر صحافی امداد بوزدار کے بیٹوں پر شکارپور پھاٹک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا، تشدد کرکے فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سکھر کے سینئر صحافی امداد بوزدار کے بیٹوں پر نامعلوم مسلح افراد نے ڈنڈوں اور سوٹوں سے شکار پور پھاٹک کے قریب حملہ کردیا ، حملے کے نتیجے میں بوزدار کے بیٹے شدید زخمی ہو گئے ، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اے سی ای نے عظمیٰ خان کو زمین فراڈ کیس میں 20 جولائی کو طلب کرلیا
اے وی ایل سی اور سی آئی اے کی مشترکہ کارروائی: ڈیفنس سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد
مزید تفصیل کے مطابق صحافی تنظیموں سمیت سکھر کی صحافی برادری نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر و سکھر کے سینئر صحافی امداد بوزدار کے بیٹوں خالد بوزدار اور زاہد بوزدار کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو سول اسپتال علاج کیلئے منتقل کیا۔
واقعہ کی اطلاع پر سکھر کی صحافی برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صحافی امداد بوزدار کے بیٹوں پر قاتلانہ حملے کو بدمعاشی قرار دیا اور کہا کہ صحافی برادری اس صورتحال میں امداد بوزدار کیساتھ کھڑی ہے اور انہوں نے واقعہ میں ملوث حملہ آواروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔









