پاکستان کے مجموعی غیر ملکی ذخائر 14.06 بلین ڈالر تک پہنچ گئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گذشتہ نو ماہ کے دوران زرمبادلہ کے یہ ذخائر سب سے زیادہ ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ ملک کے کل مائع غیر ملکی ذخائر بڑھ کر 14.06 بلین ڈالر ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ "اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کی ریزرو پوزیشن گزشتہ سال اکتوبر کے بعد سب سے بلند ترین سطح پر ہے۔”

اسحاق ڈار نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ "مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 8.072 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس ذخائر کی مالیت 5.033 بلین ڈالر ہیں۔”

یہ بھی پڑھیے 

بجلی کے بلوں پر ٹی وی کے بعد ریڈیو فیس عائد کرنے کی تیاری

نیپرا کا بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد فی یونٹ 1.90 روپے مزید مہنگا

مرکزی بینک نے گزشتہ روز جاری کردہ ایک بیان میں بتایا تھا کہ اسٹیٹ بینک کو سعودی عرب سے 2.0 بلین امریکی ڈالر، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے 1.2 بلین امریکی ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے 1.0 بلین امریکی ڈالر موصول ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 14 جولائی 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4203 ملین امریکی ڈالر بڑھ کر 8727.2 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئے۔

دریں اثنا، تجارتی بینکوں کے پاس خالص غیر ملکی ذخائر 5,338.1 ملین امریکی ڈالر رہے۔ 07 جولائی 2023 کو ختم ہونے والے پچھلے ہفتے میں، ملک کے پاس کل مائع غیر ملکی ذخائر 9,838.5 ملین امریکی ڈالر تھے۔

ان میں مرکزی بینک کے پاس غیر ملکی ذخائر 4,524 ملین امریکی ڈالر تھے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس غیر ملکی ذخائر 5,314.5 ملین امریکی ڈالر تھے۔

متعلقہ تحاریر