شہباز حکومت نے ظلم کی انتہا کردی، بجلی کا فی یونٹ 3 روپے سے 7.5 روپے مہنگا کردیا

نیپرا نے رواں مالی سال کے لیے بجلی کمپنیوں کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ کیا تھا۔

وفاقی حکومت نے عوام پر شب خون مار دیا، بجلی کا ریٹ 3 روپے سے 7.5 روپے یونٹ تک مہنگا کردیا، بجلی کا فی یونٹ ریٹ 50 روپے تک پہنچ گیا۔

آئی ایم ایف کی شرائط کے سامنے حکومت بچھ گئی۔ وفاقی حکومت نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی سات روپے پچاس پیسے فی یونٹ تک مہنگی کردی گئی، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 روہے سے 7.5 روپے فی یونٹ تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ گئی۔ نیپرا نے رواں مالی سال کے لیے بجلی کمپنیوں کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کا بھجوایا تھا جس کی وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی دارالحکومت اور کراچی میں فی کلو چینی کی قیمت 160 روپے فی کلو ہوگئی، عوام کی چیخیں

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری ہے

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی ہے اور اپنا فیصلہ نیپرا کو بھجوا دیا ہے۔

نیپرا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کے حوالے سے سماعت کرے گا اور حکومتی درخواست کے مطابق سبسڈی ایڈجسٹمنٹ کے بعد اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائے گا اور وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد اضافے کا اطلاق ہو جائے گا۔

وفاقی حکومت نے 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی تین روپے فی یونٹ، ایک سو ایک (101) سے دو سو (200) یونٹ والے صارفین کے لیے چار روپے، دو سو ایک (201) سے تین سو (300) تک پانچ روپے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی ہے۔

تین سو ایک (301) یونٹ سے چار سو (400) یونٹ تک ساڑھے چھ روپے اور چار سو ایک (401) سے سات سو (700) یونٹ والے صارفین کے لیے ساڑھے سات روپے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی ہے۔

نیپرا کی جانب سے منظوری کے بعد بجلی کا اوسط فی یونٹ ٹیرف 35 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 42 روپے 72 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا اور سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد فی یونٹ قیمت پچاس روپے تک پہنچ جائے گی۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق رواں سال یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے بجلی صارفین سے جولائی کے واجبات بھِی وصول کئے جائیں گے۔

اس سے قبل نیپرا بجلی کمپنیوں کی درخواست پر رواں مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسط 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ بڑھانےکی منظوری دے چکا ہے۔

عوام شکوہ کررہے ہیں کہ ایک ماہ سے بھی کم عرصے کی مہمان حکومت جاتے جاتے ان سے کس بات کا بدلہ لے رہی ہے۔ شہباز حکومت کی اسپیڈ صرف مہنگائی میں نظر آرہی ہے۔

متعلقہ تحاریر