توشہ خانہ کیس کے جج نے میڈیا کی کمرہ عدالت میں آنے  پر پابندی لگا دی

عدالتی حکم پر اسلام آباد پولیس نے صحافیوں کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا ، پولیس کی جانب سے صحافیوں سے ہاتھا پائی اور فون چھیننے کی کوشش بھی کی گئی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج نے منگل کے روز توشہ خانہ کیس میں میڈیا کے نمائندوں کے کمرہ عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

منگل کے روز جج ہمایوں دلاور نے کیس کی سماعت کی ، جہاں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے وکلا پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

سائفر تحقیقات: اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایف آئی اے کی طلبی کے خلاف عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو 9 مئی کے واقعات میں کلین چٹ مل گئی

تاہم، کمرہ عدالت میں کچھ گڑبڑ کے بعد معاملات خراب ہوگئے جس کے نتیجے میں جج نے میڈیا کے نمائندوں کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔

ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے میڈیا ورکرز سے ہاتھا پائی بھی کی اور ان میں سے بعض سے موبائل فون چھیننے کی کوشش بھی کی۔

دریں اثناء جج نے کیس میں عمران خان کی اپیلوں کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ پی ٹی آئی کے سربراہ منگل کے روز عدالت میں ذاتی طور پر پیش نہیں ہوئے۔

متعلقہ تحاریر