بھارت کے معروف آرٹ ڈائریکٹر نتن دیسائی نے خودکشی کر لی

انہوں نے 'دیوداس' ، 'جودھا اکبر' ، 'منا بھائی ایم بی بی ایس' کے سیٹ ڈیزائن کیے تھے۔

بالی ووڈ کے معروف آرٹ ڈائریکٹر نتن دیسائی نے بدھ کی صبح مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ ان کی عمر 57 برس تھی۔

تفصیلات کے مطابق وہ کرجت کے قریب کھالاپور رائے گڑھ میں واقع اپنے ہی این ڈی اسٹوڈیو میں چھت سے لٹکے ہوئے پائے گئے تھے۔

آرٹ ڈائریکٹر نے اپنی سالگرہ سے کچھ دن پہلے ہی اپنی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، پولیس نے خودکشی کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مہر بانو کی آکلینڈ پارک میں شوخ لباس میں ویڈیو نے سوشل میڈیا پر آگ لگا دی

شاہ رخ خان کی آنے والی دو فلموں نے ریلیز سے پہلے ہی ریکارڈ قائم کردیئے

مسٹر نتن دیسائی نے بہترین آرٹ ڈائریکشن کے لیے چار قومی ایوارڈ جیتے ہیں۔ انہوں نے ہم دل دے چکے صنم، دیوداس، جودھا اکبر، اور لگان جیسی فلموں کے لیے کام کیا۔

نتن دیسائی نے سنجے لیلا بھنسالی، آشوتوش گواریکر، راجکمار ہیرانی اور دیگر جیسے مشہور ہدایت کاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔

نتن دیسائی نے ودھو ونود چوپڑا کی فلم 1942 لو اسٹوری کے لیے سیٹ ڈیزائن کیا تھا۔

52 ایکڑ پر پھیلے نتن دیسائی کے این ڈی اسٹوڈیو میں بہت سی فلموں کی شوٹنگ ہوئی ہے۔

نہ صرف فلموں بلکہ اسٹوڈیو کو سلمان خان کے مشہور رئیلٹی شو بگ باس کی میزبانی کے لیے بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

آرٹ ڈائریکٹر ہونے کے علاوہ نتن ایک پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی تھے۔

متعلقہ تحاریر