مہوش حیات کی سالگرہ میں کرونا سے بچاؤ کی ایس او پیز نظرانداز
سالگرہ میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مہوش حیات کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنی تینتیسویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی لیکن اُن کی پارٹی میں کرونا ایس او پیز کو مکمل طور پر نظرانداز کردیا گیا۔
پاکستان کی مشہورومعروف اداکارہ مہوش حیات نے زندگی کی 33 بہاریں دیکھ لی ہیں۔ سالگرہ پر دوستوں نے شاندار پارٹی کا اہتمام کیا لیکن ایس او پیز کا خیال کسی کو نہ آیا۔
مہوش حیات نے سالگرہ کی تصویر فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اورسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرشیئرکی۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ماسک کا استعمال نہ کرنے پراداکارہ پر تنقید کی۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
علی ظفر کے ریپرز کمپٹیشن میں فخر عالم جج بنیں گے
تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک خاتون نے سوالیہ انداز میں کہا کہ مہوش حیات کیا آپ کو نہیں لگتا کہ سالگرہ پر ایس او پیز کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا؟
HAPPY BIRTHDAY @MehwishHayat but don’t you think SOPs are blatantly ignored in your birthday party?
— Farah (@FarahWaghani) January 7, 2021
واضح رہے کہ مہوش حیات نے 2014 میں اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا ۔ اُنہوں نے یہ جوانی پھر نہیں آنی، پنجاب نہیں جاؤں گی، لوڈ ویڈنگ اور چھلاوا جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 23 مارچ 2019 کو مہوش حیات کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔