خواجہ سراؤں نے اپنا پریس کلب کھول لیا

ہمارے ملک میں خواجہ سراؤں کا جھکاؤ تعلیم کی طرف بڑھنے لگا ہے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں خواجہ سراؤں نے اپنا پریس کلب قائم کرلیا ہے اور سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان میں خواجہ سراؤں کا جھکاؤ تعلیم کی طرف بڑھنے لگا ہے۔ اس طبقے کے لوگ اب تعلیم حاصل کر کے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ کوئی وکیل، کوئی اینکر تو کوئی ماڈلنگ میں اپنی قسمت آزما رہا ہے۔ خواجہ سراؤں نے اب صحافت کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

گزشتہ دنوں پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں خواجہ سراؤں نے اپنا پریس کلب کھول لیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کردہ ویڈیو میں خواجہ سراؤں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر بهنگڑے بھی ڈالے۔

خواجہ سراؤں کا کہنا ہے کہ انہوں نے مظفر گڑھ کی تمام تحصیلوں سے رابطے کرنے کے بعد ہی پریس کلب کھولا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیشا راؤ کو پاکستان کی پہلی خواجہ سرا وکیل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیے

انڈین جوڑا مہدی حسن کی غزل گا کر سوشل میڈیا پر مقبول

کامی سڈ پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل ہیں جو فیشن انڈسٹری میں اپنے قدم جمائے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ خواجہ سراؤں کو ہمارے معاشرے میں مقام دینے کی بات سب سے پہلے پاکستان کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کی تھی۔ انہوں نے نادرا کو خواجہ سراؤں کے قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد انہیں ووٹ دینے اور الیکشن لڑنے کا حق حاصل ہوا۔

متعلقہ تحاریر