بختاور بھٹو کا نکاح کل ہوا رخصتی آج ہوگی
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بہن کی شادی پر ایسا لگا کہ والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں۔
پاکستان کی سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ بختاور کے محمود چوہدری کے ساتھ نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بلاول ہاؤس میں سالوں بعد خوشی کے شادیانے بجائے گئے۔ بختاور بھٹو زرداری محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ نکاح کی تقریب میں گھروالوں سمیت دونوں خاندانوں کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔
اس موقعے پر دلہن نے سنہرے جبکہ دولہا نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بہن کے نکاح کی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیں ۔ بختاور بھٹو کو نئی زندگی کی ابتداء پر مبارکباد دیتے ہوئے تبصرے میں لکھا کہ ’بہن کی شادی ایک طویل عرصے بعد آنے والا خوشیوں بھرا لمحہ ہے۔ ایسا لگا کہ مسرت کے اس ‘لمحے میں والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں۔
Happiest moment in many years to see my sister @BakhtawarBZ getting married. Felt like our mother was watching over us in this moment of joy. Wishing them both all the best of for their new life together . Masha’Allah! ❤️ pic.twitter.com/MAn9wHvp2T
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 29, 2021
بختاور بھٹو کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو نے بھی ٹوئٹر پر جوڑے کو مبارکباد دی۔
Wishing you a lifetime of happiness and joy . Mubarak Mubarak @bakhtawarbz @mahmoodchoudhry Mubarak !
I love you, my dear sister. I wish you a happy married life ❤️
مبارک مبارک مبارک
ماشاءﷲ ماشاءﷲ ماشاءﷲ pic.twitter.com/rm2NFGvJ7Y
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) January 29, 2021
یہ بھی پڑھیے
بختاور بھٹو کے لیے سال 2021 خوشیاں لے آیا
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 27 جنوری کو بختاور کی رسم حنا کے موقعے پر اجرک کے ڈیزائن والی مہندی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے۔ مہندی آرٹسٹ کے مطابق بختاور کو ان کی لگائی ہوئی مہندی اس قدر پسند آئی کہ انہوں نے پہلے ٹپ دی اور بعد میں بل ادا کیا۔
بختاور بھٹو کی بارات کی تقریب آج منعقد کی جائے گی۔ واضح رہے کہ محمود چوہدری کا تعلق لاہور سے ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ابوظہبی اور برطانیہ میں جبکہ یونیورسٹی آف ڈرہم سے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے۔