امریکی گلوکار میریلین مینسن پر جنسی تشدد کا الزام

میریلین مینسن پر جنسی تشدد کرنے کے الزامات ان کی سابق منگیتر ایوان ریچل ووڈ نے لگائے ہیں۔

امریکی گلوکار میریلین مینسن پر اُن کی سابق منگیتر اور اداکارہ ایوان ریچل ووڈ نے اپنے اور دیگر کئی خواتین پر جنسی تشدد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ میریلین مینسن کے خلاف جنسی تشدد کے الزامات لگانے کے علاوہ گلوکارریچل ووڈ برسوں تک خوفناک بدسلوکی کرنے کا الزام بھی عائد کر چکی ہیں۔  

اپنی تازہ انسٹاگرام پوسٹ پر ایوان ریچل ووڈ نے لکھا تھا کہ ‘میں انتقام، غیبت اور بلیک میلنگ کے خوف کے ساتھ جی رہی ہوں۔ میں یہاں خطرناک شخص کو بے نقاب کرنے آئی ہوں اور اُن لوگوں کو پکارنے آئی ہوں جنہوں نے اسے ایسا بنا دیا ہے۔ میں ان بہت سے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہوں جو اب خاموش نہیں رہیں گے۔‘

اس کے بعد کم از کم 4 دیگر خواتین نے مینسن کے خلاف جنسی الزامات اور نفسیاتی استحصال کے الزامات لگائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

گیم آف تھرونز کی اینیمیٹڈ سیریز بھی بنائی جارہی ہے؟

میریلین مینسن کے لیے لیبل ریکارڈ کمپنی لوما وسٹا نے الزامات کے بعد فوراً انہیں ڈراپ کردیا تھا۔

لوما وسٹا نے کے الزامات کی بنیاد پر میریلین مینسن کے البم کی تشہیر کرنا بند کردی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ ہم نے میریلین مینسن کے ساتھ آئندہ کسی منصوبے پر کام نا کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

تاہم لوما وسٹا کے بیان کے بعد گلوکار نے انسٹاگرام پر اپنا موقف لکھا کہ اُن کے جسمانی تعلقات اُن کے ہم خیال ساتھی کے ساتھ ہمیشہ سے کھلی کتاب کی طرح اور باہمی رضامندی سے قائم رہے ہیں۔ اُن کے مطابق اب لوگ اُن تعلقات کو کسی انداز میں بیان کر رہے ہیں یہ اُن پر منحصر ہے۔

اسی طرح ایک کیبل ٹیلی ویژن چینل ‘اے ایم سی’ نیٹ ورکس نے اعلان کیا ہے کہ میریلین مینسن کی خاصیت والے ‘کریپ شو’ کے ایک حصے کو اب طے شدہ پروگرام کے مطابق نشر نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر