’تیمور سلیم جھگڑا سیاستدان نہیں ہیں‘

ڈان سے وابستہ سینئر صحافی نے تیمور سلیم جھگڑا کو غیرسیاسی شخصیت قرار دیا ہے۔

ڈان نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اسماعیل خان نے کہا ہے کہ ‘تیمور سلیم جھگڑا سیاستدان نہیں ہیں۔’

ٹوئٹر ہینڈل ‘تبادلب’ نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا سے متعلق ایک خبر شیئر کی تھی۔ ‘تبادلب’ کے مطابق تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ ‘ہمیں فاٹا کی تلافی کرنی ہوگی۔ میں اس کو فاٹا کے نام سے پکار رہا ہوں کیونکہ یہ پوری فیڈریشن کی ذمہ داری تھی۔ آج اس کی ترقی کی ذمہ داری صرف کے پی کے ہی سرانجام دے رہی ہے۔’

اس خبر پر ڈان نیوز کے خیبرپختونخوا کے ایڈیٹر اور سینئر صحافی اسماعیل خان نے ردعمل دیتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کو غیرسیاسی شخصیت قرار دیا۔

اسماعیل خان نے لکھا کہ ‘تیمور سلیم جھگڑا سیاستدان نہیں ہیں اور یہی ان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔’

اس تبصرے کے جواب میں خیبرپختونخوا کے وزیر صحت نے اسماعیل خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک شریف آدمی اور کامیاب صحافی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں سینئر صحافیوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ

تیمور سلیم جھگڑا نے لکھا کہ ‘مجھے یہ کہنا ضروری ہے کہ جب کوئی بھی مجھے غیرسیاسی شخصیت قرار دیتا ہے تو میں اسے تعریف سمجھتا ہوں۔’

انہوں نے اسماعیل خان کو دلچسپ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ‘اگر ہم ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں تو دوبارہ وضاحت کرنی ہوگی کہ سیاستدان ہونے کا مطلب کیا ہے۔’

واضح رہے کہ ڈان کے کسی بھی صحافی کی جانب سے دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی یا اپنی ذمہ داریوں سے غیرسنجیدگی کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل جب محمد علی سدپارہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کی مہم پر نکلے تھے تو اسی ادارے سے وابستہ صحافی ‘جمیل ناگری’ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے غیر مصدقہ خبر شیئر کی تھی۔

جبکہ ڈان نیوز سے ہی وابستہ سینئر صحافی مبشر زیدی نے بھی ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ ‘پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے اپنے بیٹے اور آئس لینڈ کے کوہ پیما جان سنوری کے ہمراہ کے ٹو سر کرلیا ہے۔’

متعلقہ تحاریر