ڈاکٹر شہباز گل اور منصور علی خان کی ٹوئٹر فائٹ

اوگرا کی جانب سے 6 سے 7 روپے فی لیٹر تک پٹرولیم موصنوعات کی قیمت بڑھانے کی تجویز مسترد کردی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل اور نجی چینل ایکسپریس نیوز کے اینکرپرسن منصور علی خان کے درمیان پیٹرولیم موصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑگئی ہے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس بار پیٹرولیم موصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی نگراں ادارے کی سمری مسترد کردی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 6 سے 7 روپے فی لیٹر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی تجویز پیش کی تھی۔ جس کے بعد پرانی قیمتوں کو برقرار رکھتے ہوئے اوگرا کی سمری کو مسترد کردیا گیا۔

وزیرا عظم کے معاون خوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اوگرا کی جانب سے پیش کی گئی سمری  شیئر کی جس پر ان کا کہنا تھا کہ ‘عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے  کے باوجود وزیراعظم نے  قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دی ہے۔’

‘جیو نیوز’ نے خبر نشر کی کہ پیٹرولیم موصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے جبکہ ‘اے آر وائی نیوز’ کے مطابق پٹرولیم موصنوعات کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔ جیو کی اس غلطی کے بعد وزیرا عظم کے معاون خوصی شہباز گل نے جیو کا مذاق اڑایا۔

صحافی منصور علی خان نے جیو نیوز کی پیٹرولیم موصنوعات کی قیمت میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافے کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا۔ جس پر وزیرا عظم کے معاون خوصی ڈاکٹر شہباز گل اپنے غصہ کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں سینئر صحافیوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ

ڈان نیوز کے چیف رپورٹر ثناءاللہ خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اس غلطی کا ذمہ دار شہباز گل کو ٹہرایا ہے۔ جس پر منصور خان نے نثاءاللہ خان کے موقف کی تائید کی۔

  وزیرا عظم کے معاون خوصی ڈاکٹر شہباز گل اور اینکر پرسن منصور علی خان کی لفظی جنگ ختم نہیں ہوئی اور دونوں ایک دوسرے کو یکے بعد دیگرے جواب دیتے رہے۔

منصور علی خان نے شہباز گل کے واٹس ایپ میسج کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’خود سمری بھیجتے ہیں اور پھر ٹوئٹ کرتے ہیں کہ سمری مسترد کردی گئی۔‘

 جس پر ڈاکٹر شہباز گل نے بھی واٹس ایپ میسج کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور کہا کہ ’بہت ہی سستے قسم کے جھوٹے ہیں آپ۔ میں ہمیشہ صحافیوں کو پہلے خبر دیتا ہوں تاکہ وہ اپنے نام سے چلائیں۔ ٹوئٹ ہمیشہ بعد میں کرتا ہوں۔‘

اس کے بعد بھی دونوں کی جانب سے کئی ٹوئٹس کیے گئے۔

شہباز گل نے ہم نیوز کے ایک پروگرام کی ویڈیو شیئر کی اور منصور علی خان کو چھ روپے لیٹر والا جھوٹا قرار دیا۔

جس کے بعد منصور علی خان نے اس ویڈیو پر بھی جواب دیا۔

طویل بحث کے بعد صحافیوں نے شہباز گل کی حمایت میں بولنا شروع کردیا جس کے بعد بحث آہستہ آہستہ ختم ہوگئی۔

متعلقہ تحاریر