شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کی مشترکہ فلم پروڈکشن
شاہ رخ خان نے بتایا کہ 'ڈارلنگز' ان کے اور عالیہ بھٹ کے پروڈکشن ہاؤس کا مشترکہ پروجیکٹ ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی قسمت کا ستارہ پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے۔ پہلے اُن کی نئی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی کے ٹیزر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچایا اور اب بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے عالیہ بھٹ کے ساتھ مل کر فلم پروڈیوس کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ایک کے بعد ایک کامیابی ان کے قدم چومتی جارہی ہے۔ پچھلے دنوں ان کی نئی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی کا ٹیزر منظر عام پر آیا تو شاہ رخ خان سمیت دیگر بالی ووڈ اداکاروں اور ہدایتکاروں نے سوشل میڈیا پر ان کے ٹیلنٹ کی خوب داد دی۔ شہرت کی بلندیوں کو چھوتی عالیہ بھٹ اب شاہ رخ خان کے ہمراہ فلم پروڈیوس کرنے جارہی ہیں۔
شاہ رخ خان نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلم ‘ڈارلنگز’ کا ٹیزر شیئر کیا۔ کنگ خان نے پوسٹ میں بتایا کہ یہ فلم ان کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلی اور عالیہ بھٹ کے پروڈکشن ہاؤس ایٹرنل سن شائن پروڈکشنز کے اشتراک سے بنائی گئی ہے۔
View this post on Instagram
عالیہ بھٹ نے بھی انسٹا پوسٹ میں فلم کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈارلنگز میں شیفالی شاہ، وجے ورمہ اور روشان اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
گنگوبائی کاٹھیاواڑی کے ٹیزر پر عالیہ بھٹ کو مبارکباددینے کا سلسلہ جاری
بالی وڈ فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی عالیہ بھٹ نے گزشتہ 8 سالوں میں اپنی منفرد اداکاری سے انڈسٹری میں نام کمایا ہے۔
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ فلم ‘ڈیئر زندگی’ میں شاہ رخ خان کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔