حمائمہ ملک نے حجاب لینے کا فیصلہ کرلیا؟

انسٹاگرام پر اداکارہ کی نور بخاری کے ساتھ حجاب پہنے تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا۔

انڈین فلم میں اداکاری کرنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے اب ساری زندگی کے لیے حجاب پہننے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔ اداکارہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حجاب پہنے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔

حمائمہ ملک کا شمار پاکستان کی بے باک اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر اداکارہ کی سابق فلم اسٹار نور بخاری سے دوستی کے چرچے ہورہے ہیں۔

حمائمہ ملک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں نور بخاری کے ساتھ تصویر شیئر کی۔ جس میں دونوں اداکارائیں حجاب پہنے دکھائی دیں۔ حمائمہ نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ زندگی میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو آپ سے کسی قسم کی توقع نہیں رکھتے ہیں لیکن آپ کا اچھا چاہتے ہیں نور اُن میں سے ایک ہیں۔

حمائمہ ملک نے مزید بتایا کہ تصویر میں جو حجاب انہوں نے پہنا ہوا ہے وہ دراصل نور نے ہی انہیں تحفے میں دیا ہے اور وہ اس کے لیے ان کی شکرگزار ہیں۔ اداکارہ نے ساری زندگی حجاب پہننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ رب انہیں عمر بھر حجاب کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حمائمہ ملک اپنی والدہ اور بھائی کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی بھی کرچکی ہیں ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)

یہ بھی پڑھیے

لفافہ ڈائن: سب گندہ ہے پر دھندا ہے یہ

واضح رہے کہ نور بخاری نے 2017 میں اپنی زندگی مذہبی تعلیمات کے مطابق گزارنے کا اعلان کیا تھا ۔ اس وقت سے نور  بخاری حجاب کرتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر