وہاب ریاض پاکستانی فلم ’زندگی تماشہ‘ کے مداح
پاکستانی فلم 'زندگی تماشہ' نے ایشیئن ورلڈ فلم فیسٹیول کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
پاکستانی فلم ’زندگی تماشہ‘ نے چھٹے ایشیئن ورلڈ فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے جس کی پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے بالر وہاب ریاض نے تعریف کی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وہاب ریاض نے لکھا کہ پاکستانی فلم ’زندگی تماشہ‘ نے چین، جاپان اور دیگر فلم انڈسٹری سے مقابلہ کر کے بہترین فلم کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
Zindagi Tamasha winning the best film award at 6th Asian World Film festival after competing against films from China, Iran, Japan and many other powerhouse film industries. A big shoutout to everyone involved, this will definitely help lifting the Pakistani Industry up 👏🏼👏🏼 pic.twitter.com/UkWW1Y5ifl
— Wahab Riaz (@WahabViki) March 18, 2021
اس ٹوئٹ پر کچھ صارفین نے پاکستان کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے تو چند صارفین نے تنقید بھی کی ہے۔ سہیل ملک نامی صارف نے کہا کہ ’شرم کا مقام ہے کہ جو فلم پاکستان کا منفی تاثر اجاگر کرے اسے شہرت مل رہی ہے۔‘
Have u watched this movie??? One should be ashamed after watching this type of concept. Portering negative face of pakistan to the world and getting fame.
Shame.
— Sohail Malik (@SohailM89523326) March 18, 2021
ضیاء الرحمان نامی ٹوئٹر صارف نے وہاب ریاض کو کرکٹ پر توجہ دینے کا مشور دیا۔
اپنے کرکٹ پر توجو دو ِ تاکہ ٹیم میں کم بیک کر سکے .
— Zia Ur Rehman (@ZiaurRehmanreal) March 18, 2021
ایشیئن ورلڈ فلم فیسٹیول کا انعقاد 15 مارچ 2021 کو ورچوئل طریقے سے کیا گیا تھا۔ اس فیسٹیول میں 20 ممالک کی 40 فلموں نے حصہ لیا تھا تاہم چھٹے ایشیئن ورلڈ فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کا اعزاز ’زندگی تماشہ‘ کو میں بہترین فلم کا اعزاز ملا ہے۔
اس فلم کے ہدایتکار سرمد کھوسٹ ہیں اور اس فلم کی کہانی نرمل بانو نے لکھی ہے۔ فلم میں اداکار عارف حسن، ماڈل ایمان سلیمان، علی قریشی سمیت دیگر مشہور شخصیات شامل ہیں۔ سرمد کھوسٹ کو بہترین ہدایتکار جبکہ عارف حسن کو ان کی کارکردگی پر بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
زندگی تماشہ آسکر ایوارڈ کی نامزدگی کے لیے منتخب
فلم زندگی تماشا کا ٹریلر 2019 میں جاری کردیا گیا تھا۔ جنوری 2020 میں فلم کو ریلیز کرنے کا اعلان بھی کردیا گیا تھا لیکن اب تک پنجاب حکومت کی جانب سے اس پر پابندی عائد ہے۔ فلم کا موضوع حساس ہونے کہ وجہ سے اس پر پابندی عائد کی گئی تھی اور اس کے ٹریلر کو یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا تھا۔









