وزیراعلیٰ اتراکھنڈ کے بیان پر پھٹی جینز ٹرینڈ کرنے لگا

اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت کا کہنا ہے کہ پھٹی جینز پہننے سے قینچی والے سنسکار فروغ پا رہے ہیں۔

انڈیا کی ریاست اتراکھنڈ کے نومنتخب وزیراعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت نے پھٹی ہوئی جینز پہننے پر سوال کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ ’خواتین ہمیں کن اقدار کی تعلیم دینا چاہتی ہیں؟‘

انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت نے بچیوں سے جنسی تشدد کے واقعات پر ہونے والی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے متنازع بیان دیا تھا کہ اگر آپ پھٹی ہوئی جینز پہن کر گھومیں گی تو جنسی تشدد کے واقعات تو ہوں گے۔

وزیراعلیٰ اتراکھنڈ نے اپنے ساتھ سفر کرنے والی ایک خاتون کے لباس کو تفصیلی بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے خاتون کی طرف دیکھا تو انہوں نے نیچے ربڑ کے جوتے پہن رکھے تھے اور جب اوپر دیکھا تو گھٹنے سے پھٹی ہوئی جینز پہن رکھی تھی۔ انہوں نے ہاتھوں میں کڑے پہن رکھے تھے، دو بچے بھی ان کے ساتھ تھے۔ میں نے پوچھا کہ بہن جی کہاں جارہی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ دہلی جانا ہے۔ میں نے پوچھا شوہر کہاں ہیں؟ تو انہوں نے بتایا کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں پروفیسر ہیں۔ میں پوچھا آپ کیا کرتی ہیں؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ میں ایک نان گورنمنٹل آرگنائزیشن (این جی او) چلاتی ہوں۔ جس پر میں نے کہا کہ آپ این جی او چلاتی ہیں گھٹنے پھٹے ہوئے دیکھے ہیں آپ نے؟ سماج میں جاتی ہیں، بچے ساتھ میں ہیں، کیا سنسکار دیں گی؟‘

اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت نے کہا کہ یہ قینچی والے سنسکار ہوسکتے ہیں مگر پھٹی ہوئی جینز اور ننگے گھٹنوں کے ساتھ آپ اپنے آپ کو امیر ثابت نہیں کرسکتیں۔

کانگریس کی رہنما گریما داسونی کا کہنا تھا کہ جب بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جے پی) کے رہنماؤں پر جنسی تشدد کے الزامات لگتے ہیں تب ان کی زبان کیوں بند ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن کی بہن کی امریکا کو دھمکی

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی ایک صارف پریانیکا گاندھی کا وزیراعلیٰ اتراکھنڈ کو ٹوئٹ کرتے ہوئے پیغام دیا کہ ’او میرے خدایا اس کے گھٹنے دکھائی دے رہے ہیں۔‘

ٹوئٹر کی ایک اور صارف ٹینا کا اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں ایک ماں ہوں اور میں پھٹی ہوئی جینز پہنتی ہوں۔

 بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنارناوت نے ٹوئٹر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جینز میں ایک وقار ہونا چاہیے ناکہ ایسا لگے کہ جیسے فقیر کے پھٹے پرانے کپڑے ہوتے ہیں۔

اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت کے بیان کے بعد ٹوئٹر پر ان کے خلاف ایک مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ مرد حضرات اور خصوصی طور پر خواتین کی جانب سے وزیراعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ تحاریر