حبیب بینک نے بیجینگ میں برانچ کھول کر تاریخ رقم کردی

حبیب بینک لمیٹڈ پاکستان کا پہلا بینک بن گیا ہے جس نے چین کے شہر بیجینگ میں اپنی برانچ کھول لی ہے۔

حبیب بینک لمیٹڈ پاکستان کے پرانے اور معتبر بینکوں میں شمار کیا جاتا ہے جس نے چند سالوں کے دوران اپنی ای بینکنگ کے شعبے میں انقلابی اصلاحات کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں ای بینکنگ ٹرانزایکشنز میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے

بیجینگ میں برانچ کے افتتاح کے موقع پر حبیب بینک کے انٹرنیشنل نیٹورک کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ اِس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر جمیل احمد، حبیب بینک کے چیئرمین سلطان علی علانہ نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی۔

حبیب بینک نے پہلے اور واحد پاکستانی بینک ہونے کا ریکارڈ قائم کیا ہے جس کی برانچ چین میں موجود ہے۔ بینک کی چین میں موجودگی سے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)اور دیگر ریاستی کاروبار کے مالی لین دین میں آسانی پیدا ہوگی۔

متعلقہ تحاریر