’منی بدنام ہوئی‘ برطانوی اسکول نصاب میں شامل
اسکول کے موسیقی نصاب کو 15 میوزک ایجوکیشن اسپیشلسٹ، اساتذہ اور موسیقاروں نے مل کر تیار کیا ہے۔
بالی ووڈ کی مشہور فلم ’دبنگ‘ کا گانا ’منی بدنام ہوئی‘ کو برطانیہ کے محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں موسیقی کے نصاب میں شامل کردیا ہے۔
اسکولوں کے نصاب میں ’منی بد نام ہوئی‘ سمیت کئی بالی ووڈ کے دیگر گانے بھی شامل کیے گئے ہیں جن میں کشوری امونکر کا ’سہیلارے‘، انوشکا شنکر کا ’انڈین سمر‘ اور آسکر اعزاز یافتہ موسیقار اے آر رحمان کا ’جے ہو‘ شامل ہیں۔
برطانیہ کے محکمہ تعلیم کے مطابق موسیقی کے نصاب میں تبدیلی کا مقصد زیادہ سے زیادہ نوجوان طلبہ کو دنیا کی مختلف ثقافتوں اور موسیقی کے بارے میں جاننے کا موقع دینا ہے۔ بالی ووڈ گلوکار کشوری امونکر بیسویں صدی کے صف اول کے گلوکاروں میں سے ایک تھے۔
برطانیہ میں اسکول کے موسیقی نصاب کو 15 میوزک ایجوکیشن اسپیشلسٹ، اساتذہ اور موسیقاروں نے مل کرتیار کیا ہے۔
محکمہ تعلیم نے 2021 -2022 کے مالی سال میں میوزک کے نئے آلات کے لیے 79 ملین پاؤنڈز کا اعلان کیا ہے جبکہ ایک ملین پاؤنڈز کا اعلان خیراتی اداروں کے لیے کیا گیا ہے جو طلبہ کو موسیقی سے متعلق تعلیم دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سلمان خان اور رونی اسکریووالا کے درمیان تنازع
’منی بدنام ہوئی‘ گانا بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’دبنگ‘ کا آئٹم نمبر ہے۔ اس گانے کو بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا خان پر فلمایا گیا ہے جسے شائقین نے کافی پسند کیا ہے۔ اس گانے کی عکس بندی کے وقت ملائیکہ اروڑا خان ارباز خان کی اہلیہ اور سلمان حان کی بھابی تھیں تاہم ملائیکہ اروڑا اور ارباز خان کے درمیان 2017 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔