سلمان خان اور رونی اسکریووالا کے درمیان تنازع

سلمان خان کا کہنا ہے کہ فلم 'رادھے' کو تھیٹر میں ریلیز کرنے کا مقصد تھیٹر مالکان کی مالی مدد کرنا ہے۔

‘میں نے پیار کیا’ سے کیریئر کا آغاز کرنے والے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان اور رونی اسکریووالا کے درمیان ایک نئے تنازعے نے جنم لے لیا ہے۔ سلمان خان نے اپنی فلم ‘رادھے’ کو تھیٹر میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا تو رونی اسکویووالا نے اسے مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان کی آنے والی فلم ‘رادھے’ سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے ‘باکس آفس ورلڈوائڈ’ نے لکھا کہ معروف اداکار اپنی اگلی فلم تھیٹر میں ریلیز کریں گے۔’

انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی یہ فلم گزشتہ برس مئی میں ریلیز ہونی تھی تاہم کرونا وبا کی وجہ سے فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔

سلمان خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‘وہ امید کرتے ہیں کہ تھیٹر مالکان فلم دیکھنے کے لیے آنے والوں کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے تاکہ کرونا کی وباء کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔’

یہ بھی پڑھیے

آگاہی پھیلانے کے لیے جنسی تشدد سے متعلق ڈرامے بننے چاہئیں، یشما گل

سلمان خان کے مطابق انہیں افسوس ہے کہ تھیٹر کی جانب واپس آنے میں دیر لگی تاہم اس مشکل وقت میں یہ ایک بڑا فیصلہ ہے۔

اداکار کا کہنا ہے کہ ‘میں تھیٹر مالکان کو درپیش مالی مسائل سمجھتا ہوں اور میں اپنی فلم کو تھیٹر میں ریلیز کر کے ان کی مدد کرنا پسند کروں گا۔’

ادھر انڈیا میں کیبل ٹی وی کو متعارف کرانے والے اور یو ٹی وی سوفٹ ویئر کمیونیکیشن کے بانی رونی اسکریووالا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ‘یہ بہت زیادہ پراسرار سا لگتا ہے کہ ہر کوئی اپنی فلم تھیٹر میں ریلیز کرنے کا کہہ رہا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ جب تک 30 کروڑ لوگ کرونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوا لیتے سب کچھ معمول پر نہیں آئے گا۔’

ایک ٹوئٹر صارف نے رونی اسکریووالا کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ‘انڈین فلم اور شوبز انڈسٹری سے تقریباً 4 لاکھ لوگ وابستہ ہیں جو یہاں سے اپنے خاندانوں کے لیے روزی روٹی کما کر لے جاتے ہیں، برائے مہربانی آپ کچھ بڑا سوچیں۔’

متعلقہ تحاریر