پریانکا چوپڑا جیمز بانڈ بننے کو تیار
اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ بانڈ گرل بننے کے بجائے خود جیمز بانڈ کا کردار نبھانا چاہتی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ہالی ووڈ کی مشہور جاسوسی کی فلم سیریز جیمز بانڈ میں مرکزی کردار نبھانے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔
ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی فلموں کے منفرد کرداروں میں اپنی اداکاری سے رنگ بھرنے والی پریانکا چوپڑا جیمز بانڈ بننا چاہتی ہیں۔ بالی ووڈ اداکار کبیر بیدی کی سوانح عمری ‘اسٹوریز آئی مسٹ ٹیل: دی اموشنل لائف آف این ایکٹر’ کی رونمائی کے آن لائن ایونٹ میں اداکار نے پریانکا چوپڑا کو جمیز بانڈ سیریز میں کام کرنے کا مشورہ دیا۔ جس پر اداکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔
"I think I should play Bond”: @priyankachopra
Buy Now Link: https://t.co/Ylrlc2Eank@WestlandBooks#BollywoodHungama
YT: https://t.co/Xlzs3jvLYW pic.twitter.com/8Y7iNixi5G— BollyHungama (@Bollyhungama) April 20, 2021
یہ بھی پڑھیے
پریانکا چوپڑا کی قسمت کے ستارے عروج پر
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پریانکا چوپڑا اس سے پہلے بھی جیمز بانڈ کا کردار نبھانے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔
سال 2017 میں میزبان جیمز کورڈن کے ‘دی لیٹ لیٹ شو’ میں بھی اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ بانڈ گرل بننے کے بجائے خود کو جیمز بانڈ کے روپ میں دیکھنا چاہتی ہیں ۔ پریانکا نے مزید کہا تھا کہ خواتین کو ہالی ووڈ کے مضبوط کرداروں میں بھی سامنے آنا چاہیے۔
واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اکثر اپنے انٹرویوز میں خود کو جمیز بانڈ سیریز کی مداح قرار دیتی ہیں۔ سیریز کی 7 فلموں میں بانڈ کا کردار نبھانے والے سر شان کونری کی وفات پر بھی پریانکا نے سوشل میڈیا پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا تھا۔










