پریانکا چوپڑا کی قسمت کے ستارے عروج پر
بالی ووڈ اداکارہ اور یونیسف کی خیر سگالی کی سفیر پریانکا چوپڑا دسمبر 2018 میں اپنے سے کم عمر نک جونس سے شادی کے بعد کامیابیوں پہ کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔

بالی وڈ ایکٹریس پریانکا چوپڑا آئے دن نئی بلندیاں چھو رہی ہیں اور نئی کامیاں حاصل کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے جس فلم میں اداکاری اور ہدایت کاری کی وہ آسکر کے لیے نامزد ہوگئی جبکہ آسکرز کی نامزدگیوں میں بھی وہ خود شامل ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ اور یونیسف کی خیر سگالی کی سفیر پریانکا چوپڑا دسمبر 2018 میں اپنے سے کم عمر نک جونس سے شادی کے بعد کامیابیوں پہ کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔
38 سالہ اداکارہ نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں بھی بہت کچھ حاصل کیا ہے۔
حال ہی میں پریانکا کو اوپرا ونفری کے چیٹ شو سپر سول میں مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے اپنی آپ بیتی ’ان فنشڈ‘ اور شادی سمیت متعدد موضوعات پر گفتگو کی تھی۔
اس سے قبل سپر سول کے نام سے مشہور پرینکا نے سابق شاہی جوڑے میگھن مارکل اور ہیری کے ساتھ انٹرویو کے بعد سرخیوں میں جگہ بنائی جس نے پوری دنیا کے لاکھوں لوگوں کو حیران کردیا۔
اوپرا ونفری نیٹ ورک (او ڈبلیو این) نے پرینکا کے ساتھ کیے جانے والے انٹرویو کی پہلی جھلک جاری کی ہے جس کے بعد لوگوں میں انٹرویو کو دیکھنے کا اشتیاق بڑھ گیا ہے۔
View this post on Instagram
اپنی یادداشت ’انفنشڈ‘ لکھنے کے بارے میں اوپرا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پرینکا کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وبائ اور لاک ڈاؤن نے انہیں اپنی یادداشتیں کاغذ پر سمٹانے کا موقع فراہم کیا ہے اور اب وہ اپنے آپ کو 30 کے پیٹے میں 20 سے زیادہ محفوظ محسوس کرتی ہے۔
نیو یارک ٹائمز نے پریانکا کی یادداشت کو بیسٹ سیلر قرار دیا ہے جس میں اُنہوں نے 2000 میں مس ورلڈ کا تاج پوشی کرنے سے لے کر آج تک کی تمام پریشانیوں پر بات کی ہے۔
پریانکا نے اپنی سوانح حیات میں یہ راز انکشاف کیا کہ ایشیائی ہونے کے ناطے انہیں ریاست ہائے متحدہ (امریکہ) میں نسلی اور جنسی امتیاز کا سامنا کرنا پڑا۔
View this post on Instagram
مزید یہ کہ اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیٹنگ کے دوران زندگی اور صحیح ساتھی ڈھونڈنے میں ان کا سابقہ تجربہ اتنا آسان نہیں تھا۔
ان کی والدہ نے ہمیشہ اپنی بیٹی کو سمجھنے والے ساتھی کے لئے دعا کی جو زندگی کے ہر نرم و گرم میں ان کی بیٹی کا ساتھ دے۔
اِن کامیابیوں کے علاوہ پریانکا اور نک جونس آسکر 2021 میں نامزدگیوں کا اعلان کریں گے۔
So I got to announce the #OscarsNoms this morning with this beautiful woman, who also happens to now have produced and starred in an Oscar nominated film (The White Tiger). Congrats to all the nominees. I’ll be watching on April 25th. @priyankachopra pic.twitter.com/wCz3PU3Sxk
— NICK JONɅS (@nickjonas) March 15, 2021
اس کے علاوہ ، پریانکا کو فلم دی وائٹ ٹائیگر میں اڈیپٹڈ اسکرین پلے کے زمرے میں پروڈیوس اور اداکاری کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اداکارہ نے ہندوستانی کھانوں کی محبت کے لئے نیو یارک سٹی میں سونا کے نام سے ایک نئے ریستوراں کا افتتاح بھی کیا ہے۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جوناس کا حالیہ گانا جس کا نام اسپیس مین ہے ایک سپر ہٹ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حرا مانی نے اپنا دل چاٹ اور بن کباب پر ہار دیا
View this post on Instagram