جاذب نظر رہنا ایک مکمل طرز زندگی ہے، ثنا فخر

اداکارہ کے مطابق صحتمند زندگی گزارنے کے لیے وزن کم کرنے کے علاوہ ذہنی سکون بھی لازمی ہے۔

پاکستانی اداکارہ ثنا فخر نے ماں بننے کے بعد وزن کم کرنے کے سفر کی کہانی سوشل میڈیا پر بیان کردی۔ اداکارہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بچوں کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کیں۔

ماں بننے کے بعد وزن کم کرنا کسی بھی خاتون کے لیے مشکل ترین کام ہوتا ہے لیکن اداکارہ ثنا فخر نے اس تجربے سے گزرنے کے بعد بھی خود کو سپر فٹ رکھا ہے۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پوسٹ میں ماں بننے اور وزن کم کرنے کے سفر کی کہانی بیان کی۔ ثنا فخر نے لکھا کہ ماں بننا کسی بھی خاتون کے لیے زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ ہوتا ہے جو اسے قدرت کی طرف سے دیا جاتا ہے۔ لیکن، اس دور سے گزرنے کے بعد خواتین اکثر یہ بھول جاتی ہیں کہ صرف وزن کم کرنا ہی صحتمند زندگی کی علامت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ثناء فخر کے رمضان کے تناظر میں 2 چبھتے ہوئے پیغامات

ثنا فخر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بھی اپنے بچوں کے ہمراہ لی گئی مختلف تصاویر شیئر کیں۔ اداکارہ نے مداحوں کو پیغام دیا کہ معاشرے کا ایک بہترین فرد بننے کے لیے انسان کا طرز زندگی بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اداکارہ کے مطابق صحتمند زندگی گزارنے کے لیے وزن کم کرنے کے علاوہ ذہنی سکون بھی لازمی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sana Fakhar (@sana_fakhar)

ثنا فخر اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر وزن کم کرنے سے متعلق ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sana Fakhar (@sana_fakhar)

 ثنا فخر 2008 میں ماڈل و اداکار فخر امام سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور اب ان کے 2 بچے ہیں۔

متعلقہ تحاریر