عرفان خان کی اہلیہ کا اداکار کی پہلی برسی کے موقع پر پیغام

عرفان خان کے بیٹے بابل نے بھی والد کی برسی کے موقع پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

بالی ووڈ کے اداکار عرفان خان گذشتہ سال 29 اپریل کو سرطان کے باعث انتقال کر گے تھے۔ اداکار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے #OneYearOfMissingIrfan کا ٹرینڈ شروع کیا گیا ہے جبکہ عرفان خان کی اہلیہ نے اداکار کی یاد میں مداحوں کے ساتھ  ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

عرفان خان نے صرف بالی ووڈ میں ہی کام نہیں کیا بلکہ وہ ہالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ اداکار سرطان کے مرض کی وجہ سے 53 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ عرفان خان کی پہلی برسی پر ان کی اہلیہ ستاپا سکدر نے اپنے شوہر کے انتقال کے بعد کی زندگی کا خلاصہ لکھا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیسبک پر عرفان خان کی اہلیہ نے لکھا ہے کہ عرفان خان مجھے کہتے تھے کہ وقت کے ساتھ سب ٹھیک ہوجاتا ہے لیکن ایک سال گزرنے کے بعد بھی سب ٹھیک نہیں ہوا ہے۔‘

“People living deeply have no fear of death”… Anaïs Nin
your favourite poet Irrfan. Last year tonight me and my friends…

Posted by Sutapa Sikdar on Wednesday, 28 April 2021

یہ بھی پڑھیے

کیا عرفان خان کے صاحبزادے والد کے نام کی لاج رکھ پائیں گے؟

ستاپا سکدر نے لکھا کہ میں نے اپنی زندگی کو معمول پر لانے کی بہت کوشش کی۔ ہر انسان نے مجھے یہ بتایا کہ وقت کے ساتھ سب ٹھیک ہوجائے گا، میں انتظار کرتی رہی اور وقت گزرتا جارہا تھا۔ لیکن کچھ بھی ٹھیک نہیں ہوا۔

عرفان خان
@irr_fankhan

کام کو دوبارہ شروع کرنے سے متعلق عرفان خان کی اہلیہ نے بتایا کہ میں اب اس قابل نہیں ہوں کہ دوبارہ کام کرسکوں۔ مجھ سے لوگ  پوچھ رہے ہیں کہ آپ لکھنا کب شروع کریں گی؟ کیا آپ ٹھیک ہیں؟ کیا آپ تیار ہیں؟ لیکن مجھ سے کام نہیں ہورہا ہے۔

ستاپا سکدر نے لکھا کہ میں اور عرفان خان ہمیشہ سے ایک ساتھ تھے لیکن میرے لیے ان کے بغیر زندگی گزارنا بہت مشکل ہوتا جارہا ہے۔ میں صرف عرفان خان کے بارے میں لکھتی ہوں، صرف ان کے ہی بارے میں سوچتی ہوں اور ان کی ہی بات کرتی ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ میں لوگوں کے سامنے رونے کو ترجیح نہیں دیتی اور شاید یہی وجہ ہے کہ یہ سب باتیں میرے اندر رہ گئی ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ان کا اب بھی مجھ سے رابطہ ہے اور یہ بہت ہی عجیب بات ہے۔ مجھے ان کے آس پاس ہونے کا اشارہ ملتا ہے۔

دوسری جانب عرفان خان کے بیٹے بابل نے بھی والد کی برسی کے موقع پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر