کنگنا رناوت کا ٹوئٹر بند ہونے پر دلچسپ تبصرے
ٹوئٹر انتظامیہ نے کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی جیت پر متنازع ٹوئٹ کے بعد بند کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے انڈیا کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا ہے۔ کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی جیت کے بعد کیے جانے والے متنازع ٹوئٹس کے بعد بند کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
علی ظفر کی نعت ریلیز ہوتے ہی مقبول
کنگنا رناوت نے اپنے ٹوئٹر پر مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی جیت کے بعد اشتعال انگیز ٹوئٹس کیے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ ’وزیراعظم نریندرہ مودی ممتا بنرجی کو لگام ڈالیں۔ غنڈے کو قابو میں کرنے کے لیے ایک اور بڑے غنڈے کی ضرورت ہے۔ نریندرہ مودی ممتا بنرجی کو سدھارنے کے لیے 2000 سے پہلے والا روپ دکھائیں۔‘
Kangna account suspended bcz of this tweet in which she called for genocide on tweeter pic.twitter.com/nKsDVhsHJO
— Facts check (@Facts_chek) May 4, 2021
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کچھ عرصےسے اپنے بے باک اور متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں اور اسی وجہ سے ان پر تنقید بھی ہوتی رہی ہے۔ تاہم منگل کے روز ان کے کئی متنازع ٹوئٹس سامنے آئے ہیں۔
Twitter says #Kangana account has been "permanently suspended” for repeated violations of its rules on Hateful Conduct policy. Full statement by twitter ⤵️ pic.twitter.com/0kXi80WF5L
— Facts check (@Facts_chek) May 4, 2021
دوسری جانب انڈین خبر رساں ادارے ایشین نیوز انٹرنیشنل (اے این آئی) سے گفتگو کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ ’ٹوئٹر نے اکاؤنٹ بند کر کے میری بات درست ثابت کردی کہ یہ امریکی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ گورے ایشیائی باشندوں کو غلام بنانا اپنا پیدائشی حق سمجھتے ہیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ وہی کیا جائے جو یہ کہتے ہیں لیکن میرے پاس اور بھی پلیٹ فارمز ہیں جہاں سے میں اپنی آواز بلند کرتی رہوں گی۔‘
Twitter has only proved my point they’re Americans & by birth, a white person feels entitled to enslave a brown person, they want to tell you what to think, speak or do. I have many platforms I can use to raise my voice, including my own art in the form of cinema: Kangana Ranaut pic.twitter.com/isGS4QqOQo
— ANI (@ANI) May 4, 2021
کنگنا رناوت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے بند ہوجانے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بحث چھڑ گئی ہے۔ کچھ صارفین اداکارہ کا اکاؤنٹ بند ہونے پر خوش ہیں جبکہ بیشتر اس اقدام پر برہم نظر آرہے ہیں۔ ایک خاتون ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’ٹوئٹر نے ویکسین لگوا کر خود کو اس وائرس سے بچا لیا ہے۔‘
Twitter seems to have vaccinated itself against this virus. #KanganaRanaut pic.twitter.com/LBmqM4syFQ
— मित्रों, मास्क पहनो और वैक्सीन लगवा लो। 🚜🏹🇮🇳 (@shriadhar_ada) May 4, 2021
نتاشا ساہیشا نامی ٹوئٹر صارف نے اداکارہ کے 30 لاکھ مداحوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کنگنا رناوت اپنے 30 لاکھ مداحوں کے ساتھ اداسی اور مایوسی محسوس کرتے ہوئے۔‘
Kangana Ranaut feeling Sad and Depressed with 3M other😌#KanganaRanaut #Kanganasuspended pic.twitter.com/PGhTOtGO83
— Natasha // SahiSha ❤️🐼 (@dilbaaro__) May 4, 2021
انڈیا کی ریاست مہاراشٹر میں برسراقتدار جماعت شیو سینا کی رہنما اور رکن پارلیمان پریانکا چترویدی نے کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ٹوئٹر کی جانب سے اٹھایا گیا چھوٹا سا قدم انسانیت کے لیے بڑی چھلانگ ہے۔‘
One small step from @twitter, is a giant leap for humanity.
🙏🏼
— Priyanka Chaturvedi🇮🇳 (@priyankac19) May 4, 2021









